اسپیکر ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر بحرین کے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد کی اسلام آباد آمد
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسپیکر ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر بحرین کے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد کی اسلام آباد آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر بحرین کے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد کی اسلام آباد آمد،
بحرینی پارلیمانی وفد کی قیادت بحرین کے اسپیکر ڈاکٹر احمد بن سلمان المسلم کر رہے ہیں۔
ممبر قومی اسمبلی/ ممبر پاک-بحرین فرینڈ شپ گروپ چوہدری محمد شہباز بابر نے بحرین کے پارلیمانی وفد کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر بحرین کے پاکستان میں تعینات سفیر بھی موجود تھے۔
بحرین کا پارلیمانی وفد اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران صدر، وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کرے گا۔
ملاقاتوں میں پاکستان اور بحرین کے درمیان پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بحرین کے اسپیکر کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
بحرین کا پارلیمانی وفد اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران اہم تاریخی و ثقافتی مقامات کا بھی دورہ کرے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پارلیمانی وفد کی پر بحرین کے اسلام آباد
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کی بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیراعظم شہباز شریف نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔
بدھ کو اسلام آباد میں کونسل آف ریپریزنٹیٹوز کے اسپیکر احمد بن سلمان المسلم کی قیادت میں بحرین کے 11 رکنی پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پاکستان میں سالانہ کتنے ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریگا؟
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے بہت ضروری ہے، بحرین میں پاکستانی مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکی سرمایہ کاروں کے دورہ پاکستان کا وزارت خارجہ سے تعلق نہیں، ایس آئی ایف سی معلومات دے سکتا ہے، دفتر خارجہ
وزیراعظم کے مطابق غزہ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے امت مسلمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ اور فلسطین کے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمد بن سلمان المسلم اسلام آباد امت مسلمہ بحرین پارلیمانی وفد پاکستان تجارتی حجم شہباز شریف غزہ فلسطین کونسل آف ریپریزنٹیٹوز وزیر اعظم