اسرائیل کا 24واں چیف آف اسٹاف مقررکرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
تل ابیب: اسرائیلی کابینہ نے میجر جنرل (ر) ایال ضمیر کو آئندہ اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) کا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی، جس کے بعد ایال ضمیر اگلے ماہ عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد باقاعدہ آئی ڈی ایف کے چیف مقرر ہوجائیں گے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایال ضمیر 5 مارچ کو باضابطہ طور پر 24ویں آئی ڈی ایف کمانڈر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
اسرائیلی حکام نے کہاکہ کابینہ کی منظوری “پروفیشنل اور محتاط عمل کے بعد دی گئی ہے اور یہ ان کے وسیع تجربے پر بڑی اعتماد کا اظہار ہے کہ وہ موجودہ حالات میں آئی ڈی ایف کی قیادت کریں گے۔”
نیتن یاہو نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ ضمیر کی قیادت میں اسرائیل کو بڑی کامیابیاں ملیں گی، آئی ڈی ایف کو “ایک مضبوط اور کامیاب فوج کی ضرورت ہے، اور مجھے یقین ہے کہ ایال ضمیر کی قیادت میں آئی ڈی ایف دشمنوں کو شکست دینے اور تمام محاذوں پر کامیابیاں حاصل کرے گی۔”
واضح رہےکہ وزیراعظم بین یامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کتز نے اس مہینے کے شروع میں ایال ضمیر کا انتخاب کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے سینئر اپائنٹمنٹس ایڈوائزری کمیٹی نے انہیں چیف آف اسٹاف کے طور پر منظوری دی تھی۔
خیال رہےکہ ایال ضمیر جو وزارت دفاع کے سابق ڈائریکٹر جنرل رہ چکے ہیں، outgoing چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہیلیوی کی جگہ لیں گے، جنہوں نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کی روک تھام میں ناکامی کے بعد استعفیٰ دیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیف آف اسٹاف آئی ڈی ایف ایال ضمیر کے بعد
پڑھیں:
دھونی آئی پی ایل تاریخ کے “بوڑھے ترین کپتان” بن گئے
بھارت کو ورلڈکپ جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نےانڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں 43 برس 278 دن کی عمر میں کپتانی کرکے تاریخ رقم کردی۔
چنئی سپر کنگز کو چیمپئین بنوانے والے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی ٹیم کے موجودہ کپتان روتوراج گییکواڑ کی کہنی میں فریکچر ہونے کے سبب قیادت کے فرائض نبھارہے ہیں۔
گزشتہ روز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف میچ میں انہوں نے کپتانی کے فرائض نبھائے تو وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے بوڑھے ترین کپتان بن گئے، انہوں نے 43 برس 278 دن کی عمر میں قیادت کے فرائض سرانجام دیے۔
تاہم دھونی کی قیادت میں چنئی کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
مہندر سنگھ دھونی نے آخری بار 2023 میں فرنچائز کی قیادت کی تھی جب انہوں نے ٹائٹل جیتا تھا بعدازاں انہوں نے 2024 سیزن سے پہلے کپتانی روتوراج گییکواڑ کے حوالے کردی تھی۔
موجودہ میچ میں ٹاس کے لیے آتے ہوئے انہوں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا
آئی پی ایل کی تاریخ کے معمر ترین کپتان:
ایم ایس دھونی (چنائی سپر کنگز) – 43 سال 278 دن (بمقابلہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز، 2025)
ایم ایس دھونی (چنائی سپر کنگز) – 41 سال 326 دن (بمقابلہ گجرات ٹائیٹنز، 2023)
شین وارن (راجھستان رائلز) – 41 سال 249 دن (بمقابلہ ممبئی انڈینز، 2011)
ایڈم گلکرسٹ – 41 سال 185 دن (بمقابلہ ممبئی انڈینز، 2013)
رہول ڈریوڈ (راجھستان رائلز) – 40 سال 133 دن (بمقابلہ ممبئی انڈینز، 2013)
سی ایس کے کی موجودہ صورتحال:
واضح رہے کہ چنئی سپر کنگز اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے، فرنچائز 6 میچز میں سے 5 ہار چکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر 9ویں پوزیشن پر موجود ہے۔
Post Views: 3