حکومت کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کب ہوگا؟ پی ٹی آئی رہنما نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پشاور:
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت کے خلاف بڑی تحریک شروع کرنے کا وقت بتا دیا۔
ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان لڑائی کا انجام جلد حکومت کے خاتمے پر ہونے والا ہے۔ دونوں ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کو کہہ رہی ہے کہ آپ نے کچھ پرفارم نہیں کیا اور ن لیگ پیپلز پارٹی کو کہہ رہی ہے کہ آپ نے سندھ میں کوئی کام نہیں کیا۔ دونوں ایک دوسرے کے خلاف سچ بول رہے ہیں۔ دونوں کے اتحاد نے عوام کو مایوس کیا ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نالائق قیادت کی وجہ سے پاکستان ہر شعبے میں ناکام ہوتا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی نے کچھ زیادہ ہی سچ بول لیا ہے کہ ن لیگ کےمینڈیٹ پر سوال اٹھالیا ہے۔ بدقسمتی سے دونوں اپنے اپنے مفادات کے لیے لڑ رہے ہیں، ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت مہنگائی عروج پر ہے، بد امنی عروج پر ہے لیکن ان کو کوئی فکر نہیں۔ یہ آپس کی لڑائیاں لڑ رہے ہیں۔ دونوں نے مفادات حاصل کیے اور اب عوام کو بے سہارا چھوڑ دیا گیا ہے۔ عوام مہنگائی کے دلدل میں پھنسے ہیں اور ملک کو قرضوں پہ چلایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ بہت جلد اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بن رہا ہے، عید کے بعد گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم ہی سے حکومت کے خلاف تحریک کا اغاز ہوگا۔ پیپلز پارٹی نون لیگ کی لڑائی سے تو یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ عید سے پہلے پہلے یہ حکومت خود ہی ختم ہو جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کے کے خلاف رہے ہیں رہا ہے
پڑھیں:
زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، انہوں نے نہروں کی منظوری خود دی، ترجمان پختونخوا حکومت
پشاور:ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، انہوں نے نہروں کی خود منظوری دی ہے۔
دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر اپنے بیان میں مشیر اطلاعات اور ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر صدر زرداری نے یا تو سندھ کے عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے یا ان کی یادداشت جواب دے گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دونوں باتوں میں سے ایک کو مانے۔ دونوں کی ایک ساتھ تردید ممکن نہیں۔ اگر آصف زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تو وہ اعلیٰ ترین عہدے پر کیوں براجمان ہیں؟ فوری مستعفی ہوں۔انہیں اپنی جسمانی اور ذہنی حالت کی وجہ سے خود مستعفی ہو جانا چاہیے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر صرف ووٹ بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نہروں کی منظوری خود صدر آصف علی زرداری نے دی۔ یہی وجہ ہے کہ آصف زرداری کی منظوری اور بلاول بھٹو کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی احتجاج کا ڈراما رچا کر ووٹ بینک بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نہروں کا معاملہ سب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے اٹھایا تھا۔ بلاول بھٹو احتجاج کے بجائے اپنے والد سے پوچھیں کہ نہروں کی منظوری کیوں دی؟۔