کراچی میں ٹریفک حادثات پر گورنر سندھ کا وزیر اعلیٰ کو خط، کمیشن بنانے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی:
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ کر شہر میں ڈمپر، ٹرک اور واٹر ٹینکرز ڈرائیوروں کی لاپرواہ ڈرائیونگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کامران ٹیسوری نے خط میں کہا کہ گزشتہ چند مہینوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جس سے شہریوں کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
گورنر سندھ نے تجویز دی کہ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دیا جائے جو ٹریفک حادثات کی وجوہات کی نشاندہی کرے اور ذمہ داروں کا تعین کرے تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق کٹہرے میں لایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی بنانا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
گورنر سندھ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس وقت عوام میں شدید بے چینی اور تحفظات پائے جاتے ہیں لہٰذا حکومت کو فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
گورنرسندھ سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔میئر کراچی نے گورنر سندھ کو اپنی کارکردگی سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس کو لکھے گئے خط پر بات چیت۔(جاری ہے)
مل کر شہر کی بہتری کے عزم کا اظہاربھی کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی معاشی حب ہے اس کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔