کراچی:

وزیر اطلاعات سندھ  شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کا انتشار عمران خان نے پھیلایا جب کہ ملک کو نقصان پہنچانا بھی پی ٹی آئی کی ترجیحات کا حصہ ہے۔
 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ اسمبلی اجلاس میں وہ تمام بلزجوگورنرنےاعتراضات  لگاکربھیجےتھے، وہ سب پاس کریں گے۔ کابینہ میں فیصلہ ہوا تھا کہ سرکاری ملازمتوں پر عمر میں 5 سال کی رعایت دی گئی ہے، جس سے سندھ بھر کے نوجوانوں میں امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیہون کے روڈ پر روزانہ انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ حکومت سندھ نے 7 ارب روپے دیے لیکن ابھی تک روڈ نہیں بنا۔ قومی شاہراہوں  پر حادثات  ن لیگ کی نااہلی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاق میں سب سے زیادہ حکومت مسلم لیگ ن کی رہی ہے، اگر روڈز  مکمل نہیں  ہوئے تو یہ ن لیگ کی وفاقی  حکومت کی نااہلی ہے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات جب شعلہ بیانی کرتی ہیں تو یہ سمجھ لیں کہ جواب بھی آئے گا۔ ہم جھوٹی باتیں نہیں کریں گے، ہم صرف آپ کو سچ بتائیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا سندھ میں حقیقی مینڈیٹ ہے، عوام نے پیپلز پارٹی کو سراہا ہے۔ آپ کا مینڈیٹ اور آپ کی خدمت سب کو معلوم ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات نے بھی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے خلاف بیان دیا۔ پی ٹی آئی کی سیاست میں ملک کو نقصان پہنچانا شامل ہے۔ آئی ایم ایف کو کال پی ٹی آئی والوں نے کی، پی ٹی آئی کی ترجیحات میں ملک کو نقصان پہنچانا شامل ہے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے ہمیشہ اس ملک کے حق میں فیصلے کیے ہیں۔ 9 مئی کا انتشار عمران خان نے پھیلایا۔ خیبر پختونخوا والے ہم پر تنقید کرنے سے پہلے خود اپنی کارکردگی دیکھیں۔ وہاں ڈر اور خوف کا ماحول ہے۔ 5 بجے کے بعد خیبر پختون خوا میں کوئی گھر سے نہیں نکلتا۔ آپ کا وزیراعلیٰ عوام کی خدمت چھوڑ کر عمران خان کو نکالنے میں مصروف ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ 15 برس سے خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، اگر اتنی اچھی کارکردگی کے پی کے میں ہے تو لوگ ملازمتوں کے لیے سندھ میں کیوں آتے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ جس طرح حکومت کررہاہےوہ خود ان کو جواب ہے۔ وہاں 5 بجےکےبعد تھانوں کو تالےلگ جاتےہیں۔ عوام کو ریلیف خیبرپختونخوا میں نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےکبھی بلیک میلنگ کی سیاست نہیں کی ۔ ن لیگ کا ساتھ شوق میں نہیں دیا، ہم نےجمہوریت  اور پارلیمنٹ کےلیےن لیگ کا غیرمشروط ساتھ دیا۔ پی ٹی آئی نےکسی جماعت سےبات نہ کرنےکا بیان دیا تھا۔سندھ نےہمیشہ ن لیگ پی ٹی آئی کو مسترد کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی شرجیل میمن

پڑھیں:

نہریں بنانا شروع کیں تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے، ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ڈپٹی وزیر اعظم سے کئی بار نہروں کے مسئلے پر گفتگو کا مطالبہ کیا۔ سی سی آئی میٹنگ کے لیے بھی کئی بار درخواست کی گئی۔ اگر نہریں بنانا شروع کیں تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے۔

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم نہروں کی منظوری نہیں دیں گے اور مسئلہ حل ہو جائے گا۔ نہروں کا مسئلہ سنجید ہے، اس لیے سیاسی یتیموں کو بھی موقع مل گیا ہے۔

مزید پڑھیں: صدر آصف زرداری نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی منظوری نہیں دی، وزیراعلیٰ سندھ

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اتحادی ہیں سڑکوں پر نہیں نکل سکتے، اس لیے تحفظات کا دوسرا راستہ اختیار کیا۔ پیپلز پارٹی کے ہر رکن نے ہر ٹی وی پروگرام سمیت ہر فورم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ دریائے سندھ پر نہریں بنانے سے پنجاب کی زمینیں بھی بنجر ہونے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر منصوبے کی منظوری نہیں دے سکتے، وہ معاملہ بھی ہمارے خلاف استعمال کیا گیا۔ صدر زرداری اور بلاول بھٹو نے کئی بار نہروں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 1991 کے معاہدے کے تحت بھی دریائے سندھ سے مزید نہریں نہیں نکالی جا سکتیں۔ 1991 کے معاہدے پر بھی تحفظات تھے لیکن ملکی مفاد میں قبول کیا گیا۔ سندھ کو ماضی میں بھی کم پانی ملتا رہا، سارا مسئلہ ارسا کی وجہ سے ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ارسا پنجاب دریائے سندھ سندھ سید ناصر حسین شاہ نہریں

متعلقہ مضامین

  • آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے: بلاول بھٹو
  • آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے، بلاول
  • مائنز اینڈ منرلز بل، وفاق اور SIFC سے ڈکٹیشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ترجمان کے پی حکومت
  • وزیراعظم شہباز شریف پٹرول کی قیمتیں کیوں کم نہیں کر رہے؟
  • مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے وفاق کیساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا، وفاقی وزیر ثبوت دیں: بیرسٹرسیف
  • نہروں کا منصوبہ سرخ لکیر ہے؛ ختم نہ ہوا تو حکومت سے الگ ہو جائیں گے، صوبائی وزیر سندھ
  • مائنز اینڈ منرلز بل؛ وفاق اور SIFC سے ڈکٹیشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ترجمان کے پی حکومت
  • نہریں بنانا شروع کیں تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے، ناصر حسین شاہ
  • کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں، 11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط
  • عوام کیلئے اچھی خبر، حکومت نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا