اے این ایف کاکریک ڈائون ،7ملزمان گرفتار،111کلو منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،9کاروائیوں میں7ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔کاروائیوں میںایک کروڑ26لاکھ سے زائد مالیت کی111کلو گرام منشیات برآمد ہوئی،راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے40نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے لیڈیز کپڑوں میں جذب شدہ 1.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
قتل کیس میں گرفتار ملزم کوچھوڑنے پر ایس ایچ او معطل
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کلفٹن بارہ دری میں بااثر دوست کے ہاتھوں لڑکے کے قتل کیس میں ملزم کو چھوڑنے پر ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق5 فروری کو کلفٹن بارہ دری پارک کے قریب 20 سالہ محمد الیاس کو تشدد کر کے جان سے مار دیا گیا تھا نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم افضل کو بوٹ بیسن پولیس نے حراست میں لے کر چھوڑ دیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم چھوڑنے پر ایس ایچ او بوٹ بیسن عمران آفریدی کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔