پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں سالانہ امتحانات 10 مارچ سے لئے جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں سالانہ امتحانات 10 مارچ سے شروع ہوں گے۔
پنجاب بھر کے 42 ہزار سرکاری اسکولوں میں سالانہ امتحانات 10 مارچ سے 20 مارچ تک جاری رہیں گے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی امان اللہ کے مطابق امتحان میں 65 لاکھ سے زائد بچے شرکت کریں گے۔
سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی امان اللہ کے مطابق سالانہ امتحانات پنجاب ایگزامینیشن بورڈ کے تیار کردہ سوالات پر مبنی ہوں گے۔
سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان عید الفطر کی تعطیلات کے پیش نظر 31 مارچ سے ایک یا دو روز قبل متوقع ہے۔
سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق نیا تعلیمی سال 2025-26 کا آغاز 3 اپریل سے ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سالانہ امتحانات
پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت ایجوکیشن ایمرجنسی پر کام کر رہی ہے، شہاب علی شاہ
چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اس وقت ایجوکیشن ایمرجنسی پر کام کر رہی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں شہاب علی شاہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اس وقت ایجوکیشن ایمرجنسی پر کام کر رہی ہے، نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی ایجوکیشن ایمرجنسی نافذ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات میں سرکاری اسکولوں کی کارکردگی بہتر بنانا شامل ہے، امن و امان یقینی بنانے سے متعلق تمام محکمے متحرک ہیں۔
چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرم میں 100 فیصد بنکرز گرائے جا چکے ہیں اور مقامی افراد کے درمیان جرگے جاری ہیں۔