ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری  نے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  آئینہ انکو دکھایا تو برا مان گئے،  صوبائیت کارڈ کھیلنا آپکی پرانی عادت ہے۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں تمام بڑے پروجیکٹ وفاق کی مدد سے چل رہے ہیں، مسلسل شعلہ انگیزیاں آپ اور آپکے لوگ دے رہے ہیں،  ہمیں تو کبھی کبھی جواب دینا پڑ جاتا ہے تو آپ خفا ہوجاتے ہیں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں ہم نے کبھی سیاست نہیں کی، کیا ہر معاملے میں چچا بھتیجی کا ذکر کرنا سیاست نہیں؟ ہماری مجبوری ہے کھل کر آپکو جواب بھی نہیں دے سکتے، ورنہ سندھ کے بلدیاتی الیکشن سے لے کر بہت ساری کہانیاں ہمارے پاس بھی موجود ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں کوئی منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوجائے تو آپ تڑپنا شروع کردیتے ہیں،  سندھ میں جانور بندھے سکولوں اور ٹرانسپورٹ کا رونا سالوں سے لوگ رو رہے ہیں، اپنی حکومت کی 16 سال کی کارکردگی اور مریم نواز کی 1 سال کی کارکردگی کا جب دل چاہے معائنہ کرلیں۔

عالمی بینک کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

ان کا کہنا تھا کہ جو جماعت 16 سال سے کراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکی وہ ہمیں لیکچر نہ دے، اگر اپ کو کبھی صفائی اور خوبصورت سڑکیں دیکھنے کا شوق ہو تو لاہور لازمی چکر لگائیں۔

 
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لاہور

پڑھیں:

پی ٹی آئی کی کارکردگی اچھی ہے تو لوگ روزگار کیلیے پختونخوا سے سندھ کیوں آتے ہیں؟ شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کا انتشار عمران خان نے پھیلایا جب کہ ملک کو نقصان پہنچانا بھی پی ٹی آئی کی ترجیحات کا حصہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ اسمبلی اجلاس میں وہ تمام بلزجوگورنرنےاعتراضات لگاکربھیجےتھے، وہ سب پاس کریں گے۔ کابینہ میں فیصلہ ہوا تھا کہ سرکاری ملازمتوں پر عمر میں 5 سال کی رعایت دی گئی ہے، جس سے سندھ بھر کے نوجوانوں میں امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیہون کے روڈ پر روزانہ انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ حکومت سندھ نے 7 ارب روپے دیے لیکن ابھی تک روڈ نہیں بنا۔ قومی شاہراہوں پر حادثات ن لیگ کی نااہلی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاق میں سب سے زیادہ حکومت مسلم لیگ ن کی رہی ہے، اگر روڈز مکمل نہیں ہوئے تو یہ ن لیگ کی وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات جب شعلہ بیانی کرتی ہیں تو یہ سمجھ لیں کہ جواب بھی آئے گا۔ ہم جھوٹی باتیں نہیں کریں گے، ہم صرف آپ کو سچ بتائیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا سندھ میں حقیقی مینڈیٹ ہے، عوام نے پیپلز پارٹی کو سراہا ہے۔ آپ کا مینڈیٹ اور آپ کی خدمت سب کو معلوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات نے بھی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے خلاف بیان دیا۔ پی ٹی آئی کی سیاست میں ملک کو نقصان پہنچانا شامل ہے۔ آئی ایم ایف کو کال پی ٹی آئی والوں نے کی، پی ٹی آئی کی ترجیحات میں ملک کو نقصان پہنچانا شامل ہے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے ہمیشہ اس ملک کے حق میں فیصلے کیے ہیں۔ 9 مئی کا انتشار عمران خان نے پھیلایا۔ خیبر پختونخوا والے ہم پر تنقید کرنے سے پہلے خود اپنی کارکردگی دیکھیں۔ وہاں ڈر اور خوف کا ماحول ہے۔ 5 بجے کے بعد خیبر پختون خوا میں کوئی گھر سے نہیں نکلتا۔ آپ کا وزیراعلیٰ عوام کی خدمت چھوڑ کر عمران خان کو نکالنے میں مصروف ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ 15 برس سے خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، اگر اتنی اچھی کارکردگی کے پی کے میں ہے تو لوگ ملازمتوں کے لیے سندھ میں کیوں آتے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ جس طرح حکومت کررہاہےوہ خود ان کو جواب ہے۔ وہاں 5 بجےکےبعد تھانوں کو تالےلگ جاتےہیں۔ عوام کو ریلیف خیبرپختونخوا میں نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےکبھی بلیک میلنگ کی سیاست نہیں کی ۔ ن لیگ کا ساتھ شوق میں نہیں دیا، ہم نےجمہوریت اور پارلیمنٹ کےلیےن لیگ کا غیرمشروط ساتھ دیا۔ پی ٹی آئی نےکسی جماعت سےبات نہ کرنےکا بیان دیا تھا۔سندھ نےہمیشہ ن لیگ پی ٹی آئی کو مسترد کیا۔

متعلقہ مضامین

  • عظمیٰ بخاری کا محمد علی سیف کے بیان پر ردعمل
  • فاروق ستار کو شرجیل میمن نے دوران پریس کانفرنس ٹوک دیا
  • شرجیل میمن اور عظمیٰ بخاری آمنے سامنے آگئے
  • قومی شاہراہوں پر حادثات (ن) لیگ کی نااہلی ہے، شرجیل میمن
  • شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر عظمیٰ بخاری کا شدید ردعمل
  • جو جماعت 16 سال سے کراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکی وہ ہمیں لیکچر نہ دے: عظمیٰ بخاری
  • پی ٹی آئی کی کارکردگی اچھی ہے تو لوگ روزگار کیلیے پختونخوا سے سندھ کیوں آتے ہیں؟ شرجیل میمن