Jang News:
2025-04-18@07:51:05 GMT

قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری

—فائل فوٹو

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، جس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

‎اجلاس میں مختلف قوانین پر غور ہو گا جبکہ جگلوٹ اسکردو روڈ اور سکندرِ اعظم روڈ کی مرمت سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں دیوانی ملازمین ایکٹ 1973ء اور دیوانی عدالتوں کا آرڈیننس 1962ء میں ترامیم شامل ہیں۔

قومی اسمبلی: پی ٹی آئی ارکان کا اجلاس سے واک آؤٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے امیگریشن قوانین میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کریں گے

انسانی اسمگلنگ اور امیگریشن قوانین میں ترامیم پر بھی بحث کی جائے گی جنہیں سینیٹ پہلے ہی منظور کر چکا ہے۔

‎وفاقی تعلیم کے وزیر کو سرکاری یونیورسٹیوں کی مالی مشکلات پر بھی توجہ دلاؤ نوٹس دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی

پڑھیں:

سندھ میں کل عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے 17 اپریل کو عمرکوٹ ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 خیال رہے کہ نواب یوسف تالپور 2024ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جن کا رواں سال فروری میں انتقال ہوگیا تھا۔

صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا

متعلقہ مضامین

  • عمر کوٹ ضمنی الیکشن، ووٹوں کی گنتی جاری
  • عمر کوٹ: ضمنی انتخاب ووٹوں کی گنتی جاری
  • ملکی معیشت کی بحالی کے لیے ملک بھر میں  اسمگلنگ کے خلاف ایکشن
  • قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عمر ایوب کے الزامات مسترد کر دیے، ریکارڈ کے ساتھ جواب جاری
  • سندھ میں کل عام تعطیل کا اعلان
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزا اور جرمانے بڑھانے کی تجویز
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس،اعلامیہ جاری
  • عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا
  • گلگت، ایم ڈبلیو ایم کا معدنیات کے معاملے پر تحریک چلانے کا اعلان
  • سندھ: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزا اور جرمانے بڑھانے کی تجویز