کراچی:

سابق کپتان سرفراز احمد نے موجودہ پاکستانی ٹیم کو 2017 کی فاتح ٹیم سے زیادہ مضبوط قرار دے دیا۔

سرفراز نے کرکٹ پاکستان سے گفتگو میں کہا کہ یہ ٹیم بہت مضبوط لگ رہی ہے اور ہوم کنڈیشنز میں کھیلنا اُن کے لیے ایک بڑا فائدہ ہوگا۔ وہ اپنی گراؤنڈز کو اچھی طرح جانتے ہیں اور یہ تجربہ اہم کردار ادا کرے گا۔

 2017 میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر اس ٹیم کا موازنہ 2017 کی چیمپئن ٹیم سے کیا جائے تو موجودہ ٹیم اُن کی چیمپئن ٹیم سے زیادہ مضبوط نظر آتی ہے۔  

سرفراز احمد نے خاص طور پر بابر اعظم اور فخر زمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم اب ایک ورلڈ کلاس بیٹسمین بن چکے ہیں۔ فخر زمان جو 2017 میں نئے تھے اب ایک تجربہ کار کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سرفراز نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق لب کشائی کردی

سرفرز احمد نے کہا کہ 2017 میں بابر اعظم ابھی اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے مگر آج وہ پاکستان کے سب سے اہم بیٹسمین ہیں جبکہ فخر زمان بھی اب ایک ٹاپ پلیئر ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ بدھ 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ 

میزبان ٹیم حال ہی میں سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ سے 5 وکٹوں کی شکست کے بعد ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہی ہے، اس سیریز میں جنوبی افریقہ بھی شامل تھا۔  

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی میں 350 سے زائد رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا، مگر اسی گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے قومی ٹیم صرف 250 سے کم اسکور پر محدود ہوگئی، جسے کیویز نے باآسانی حاصل کر لیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیم سے

پڑھیں:

نیشنل مینز بیس بال چیمپئن شپ:ٹائٹل پاکستان آرمی کے نام رہا

26ویں نیشنل مینز بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی۔فائنل میں پاکستان واپڈا کو چار صفرسے ہراکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا،فائنل میچ9،9اننگز پر مشتمل تھا ۔
مینز ایونٹ میں آرمی کے وسیم اکرم بہترین بیٹر اور محمد زوہیب بہترین پچر قرار پائے،یہ ایونٹ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیراہتمام اور پاک آرمی کے تعاون سے منعقد ہوا۔فائنل میچ کے مہمانان خصوصی لیفٹینینٹ جنرل نعمان زکریا،میجر جنرل ابوبکر شہباز،بریگیڈئیر سحر ستی،لیفیٹینٹ کرنل حیدرعلی ،پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر شوکت جاوید ،سیکرٹری جنرل پاکستان بیس فیڈریشن سید فخر علی شاہ ، چیئرمین امپائر اینڈ ٹیکنیکل کمیٹی جمیل کامران تھے۔خیال رہے کہ 19ویں ویمنز نیشنل بیس بال میں بھی پاکستان آرمی کی ویمنز ٹیم چیمپئن بنی،ویمنز میں واپڈا کی گل فیروزہ اور آرمی کی سعدیہ بی بی بہترین بیٹر اور پچر بن گئیں۔فائنل مقابلہ میں واپڈا ٹیم کو شکست دے دی، پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام اور پاک آرمی کے تعاون سے منعقدہ 19ویں ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ گوجرانولہ میں اختتام پزیر ہو گئی۔ فائنل مقابلہ میں پاک آرمی نے دفاعی چیمپئن واپڈا کو پندرہ دو سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، تیسری اور چوتھی پوزیشن کے مقابلے میں ایچ ای سی نے پولیس کو 10-16 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ، صدر مملکت کی سرفراز احمد اور محمد رضوان سے ملاقات
  • پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ، چیمپئنز ٹرافی 2025 کاآغاز آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔
  • اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے، اوورسیز پاکستانی پیسے بھجوائیں، علی امین گنڈاپور
  • اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے، اوورسیز پاکستانی پیسے بھجوائیں: علی امین گنڈاپور
  • چیمپئنز ٹرافی 2017،جب پاکستان نے دنیا کو حیران کر دیا
  • بابر اعظم کا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اہم بیان
  • جس گلی میں پیدا ہوا آج بھی وہیں رہتا ہوں، سرفرازاحمد
  • زندگی میں دوستوں کا ہونا آپ کی صحت کیلئے بھی ضروری
  • نیشنل مینز بیس بال چیمپئن شپ:ٹائٹل پاکستان آرمی کے نام رہا