صدر زرداری بلاول کو شیروانی پہنانے کے خواہش مند ہیں: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو کو شیروانی پہنانے کے خواہش مند ہیں۔
اپنے بیان میں خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے مینڈیٹ سے کھیلنا بند کریں۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکمران جلد سلاخوں کے پیچھے اور بانئ پاکستان تحریک انصاف عمران خان وزیرِ اعظم ہوں گے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ صدر مماکت آصف علی زرداری کچھ عرصے سے بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم بنانے کے هدف پر ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بلاول بھٹو کے وزیرِ اعظم بننے کی خبر کی تصدیق کر دی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان، چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے: بلاول بھٹو
میونخ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ڈیل میکر ہیں،پاکستان امریکی صدر کےساتھ انگیج ہوسکتاہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر جرمن ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن یا کم از کم تجارت یا انگیجمنٹ کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے ممالک کوجوڑنے کیلئے پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے،کچھ ممالک امریکا چین مسابقتی صورتحال کافائدہ اٹھارہے ہیں مگر پاکستان، امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ڈیل میکر ہیں پاکستان امریکی صدر سے انگیج ہوسکتاہے۔
سپارکو کا ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان
مزید :