سپریم کورٹ: عمران خان کی قتل کیس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سپریم کورٹ نے شہری عمران خان کی قتل کیس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی۔ جسٹس مسرت ہلالی کے 3 رکنی بینچ نے اپیل سماعت کے لیے منظور کرکے نوٹس جاری کردیا ہے۔
مجرم عمران خان کو میانوالی میں سوتیلی ماں کو قتل پر پھانسی سزا سنائی گئی تھی۔ ٹرائل کورٹ کی پھانسی کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔ میانوالی کے رہائشی عمران خان نے سزا کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سپریم کورٹ عمران خان قتل کیس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ قتل کیس سپریم کورٹ کے لیے
پڑھیں:
سیاسی روزہ رکھا ہے، پتا ہے کب کھولنا ہے‘ شیخ رشید کی 9 مئی مقدمات میں پیشی کے بعد گفتگو’
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے، اور مجھے پتا ہے کب روزہ کھولنا ہے، یہ روزہ طویل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی مقدمات میں 36 ہزار ملزمان اور 25 ہزار مفرور ہیں، عدالت نے 4 مہینے میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن مجھے اپنی زندگی میں یہ ٹرائل مکمل ہوتے نظر نہیں آتے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وہ 16 بار وزیر رہ چکے ہیں اور جانتے ہیں کہ سیاست میں ٹائمنگ کی کیا اہمیت ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: دھونی نے شیخ رشید کی تعریف کیوں کی؟
شیخ رشید احمد کی 9 مئی مقدمات میں بریت کی اپیل پر سماعتسپریم کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی 9 مئی مقدمات میں بریت کی اپیل پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، جہاں عدالت نے کیس کی سماعت پنجاب حکومت کے وکیل کی مہلت کی درخواست پر 22 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
شیخ رشید نے ہائیکورٹ کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سماعت کے دوران ان کے وکیل سردار عبدالرزاق نے اپیل کی کہ کیس کی تاریخ جلد مقرر کی جائے، لیکن عدالت نے فریقین کو مزید تیاری کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی سپریم کورٹ شیخ رشید احمد