لیبیا کشتی حادثہ:سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث کارندے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے یورپ بھجوانے والے منظم گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے 2کارندوں کو بے نقاب کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن سرکل نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے ایک منظم گینگ کو بے نقاب کر دیا جو شہریوں کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے پانچ مسافروں سے تفتیش جاری ہے، جن کا تعلق حافظ آباد، گجرانوالہ اور سوات سے ہے، ان مسافروں کو یورپ بھیجنے کا بندوبست کرنے والے ایجنٹوں نے ان سے 25 سے 35 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے تھے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ مسافر دبئی، سعودی عرب اور قطر کے راستے موریطانیہ پہنچے تھے، جہاں ایجنٹوں نے انہیں غیر قانونی طور پر یورپ بھیجنے کی کوشش کی تاہم ان مسافروں نے سمندر کے راستے غیر قانونی سفر کرنے سے انکار کر دیا اور واپس کراچی آ گئے۔
ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ان مسافروں کو ایجنٹوں کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ اس گینگ کے دیگر ارکان تک پہنچا جا سکے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سفری دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال جاری ہے اور ایجنٹوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے۔
ایف آئی اے نے یہ بھی واضح کیا کہ ملک میں غیر قانونی طور پر سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں تاکہ انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سمندر کے راستے ایف آئی اے
پڑھیں:
کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
کراچی:ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم باسط حسین کو طارق روڈ پر واقع جیولری شاپ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا، جہاں وہ جیولری شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کر رہا تھا۔
چھاپے کے دوران ملزم سے 60 لاکھ روپے نقد اور 35 ہزار امریکی ڈالر برآمد کیے گئے۔ ملزم سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم ریکارڈ بھی قبضے میں لیا گیا۔
ملزم برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔ چھاپہ ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مارا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔