کیا موجودہ پاکستانی ٹیم 2017 کی چیمپئن ٹیم سے زیادہ مضبوط ہے؟ سرفراز احمد کا بڑا بیان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سابق کپتان سرفراز احمد نے موجودہ پاکستانی ٹیم کو 2017 کی فاتح ٹیم سے زیادہ مضبوط قرار دے دیا۔
سرفراز نے کرکٹ پاکستان سے گفتگو میں کہا کہ یہ ٹیم بہت مضبوط لگ رہی ہے اور ہوم کنڈیشنز میں کھیلنا اُن کے لیے ایک بڑا فائدہ ہوگا۔ وہ اپنی گراؤنڈز کو اچھی طرح جانتے ہیں اور یہ تجربہ اہم کردار ادا کرے گا۔
2017 میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر اس ٹیم کا موازنہ 2017 کی چیمپئن ٹیم سے کیا جائے تو موجودہ ٹیم اُن کی چیمپئن ٹیم سے زیادہ مضبوط نظر آتی ہے۔
سرفراز احمد نے خاص طور پر بابر اعظم اور فخر زمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم اب ایک ورلڈ کلاس بیٹسمین بن چکے ہیں۔ فخر زمان جو 2017 میں نئے تھے اب ایک تجربہ کار کھلاڑی بن گئے ہیں۔
سرفرز احمد نے کہا کہ 2017 میں بابر اعظم ابھی اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے مگر آج وہ پاکستان کے سب سے اہم بیٹسمین ہیں جبکہ فخر زمان بھی اب ایک ٹاپ پلیئر ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ بدھ 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
میزبان ٹیم حال ہی میں سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ سے 5 وکٹوں کی شکست کے بعد ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہی ہے، اس سیریز میں جنوبی افریقہ بھی شامل تھا۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی میں 350 سے زائد رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا، مگر اسی گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے قومی ٹیم صرف 250 سے کم اسکور پر محدود ہوگئی، جسے کیویز نے باآسانی حاصل کر لیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹیم سے
پڑھیں:
پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے دس ممالک میں شامل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان دنیا کے ان دس ممالک میں شامل ہے جو سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرتے ہیں ۔اقوام متحدہ کے محکمہ برائے اقتصادی و سماجی امور کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 272 ملین بیرونِ ملک مقیم افراد میں سے پاکستان دنیا کا ساتواں بڑا بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کا حامل ملک ہے۔(جاری ہے)
بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت اور ترقی کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدن ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کو سب سے زیادہ ترسیلات خلیجی ممالک، امریکہ، برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ سے موصول ہوئیں۔مالی سال 2022-23 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پاکستان کو 26 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات بھیجیں جو نہ صرف زرمبادلہ کا ایک اہم ذریعہ بنیں بلکہ ملک میں لاکھوں خاندانوں کے لیے سہارا بھی بنیں۔سعودی عرب ترسیلات زر کا سب سے بڑا ذریعہ رہا جہاں سے تقریباً 4.4 ارب ڈالر (کل ترسیلات کا 24 فیصد)پاکستان بھیجے گئے۔ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، جن سے جولائی تا فروری مالی سال 2024 کے دوران 3.1 ارب اور 2.7 ارب ڈالر پاکستان آئے۔