Daily Mumtaz:
2025-02-20@02:39:22 GMT

امریکا کے مختلف علاقوں میں شدید سردی، 9 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

امریکا کے مختلف علاقوں میں شدید سردی، 9 افراد ہلاک

امریکا کے مختلف علاقوں میں شدید سردی سے کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ریاست کینٹکی میں بارش اور سیلاب سے 8 افراد ہلاک ہوئے۔

گورنر کینٹکی نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں گاڑیاں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہیں جبکہ اتوار کے روز سیلاب میں پھنسے سیکڑوں افراد کو ریسکیو بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے 39 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

دوسری جانب امریکا کے شمالی اور میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی طوفان کا امکان ہے اور الرٹ جاری کردیا گیا ہے، نیویارک میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حیدر آباد:مختلف حادثات وواقعات میں3 افراد ہلاک

حیدرآباد(نمائندہ جسارت ) 2مختلف حادثات وواقعات میں تین افراد ہلاک،بلدیہ تھانے کی حدود میں ٹیوٹا شورو بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 34سالہ ابراہیم ولد امام بخش ہلاک ہوگیا، پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ ٹرک تحویل میں لے لیا، دوسری جانب بھٹائی نگر تھانے کی حد میں گھوڑا گراؤنڈ کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں نوشہروفیروز کا رہائشی60سالہ غلام حسین ولد الہی بخش ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • حیدر آباد:مختلف حادثات وواقعات میں3 افراد ہلاک
  • امریکا: برفانی طوفان سے 14 ہلاکتبں، مونٹانا میں ٹمپریچر منفی 51 ہونے کا امکان
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، کیا بارش کا امکان ہے؟
  • امریکا میں شدید سیلابی ریلوں اور سردی نے تباہی مچادی، 9 افراد ہلاک
  • ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • امریکا میں شدید بارش، سیلاب اور سردی کی تباہی، 9 افراد ہلاک
  • امریکا میں موسم سرما کے طوفان کے باعث 9 افراد ہلاک
  • مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
  • امریکا میں بارش ، سیلاب اور شدید سردی سے 9 افراد ہلاک