میئر لندن سر صادق خان نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوا تو کسی صورت ان کی ہار نہیں ہوگی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابراعظم فارم میں ہیں امید ہے پاکستان ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔

میئر لندن سر صادق خان کا مزید کہنا تھا کہ پاک انگلینڈ میچز کے نتائج زیادہ اچھے نہیں رہے، وہ ہمیشہ جیتنے والی ٹیم کی حامی رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور دبئی میں شروع ہورہی ہے، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی میں ویرات کی پرفارمنس کیسی ہوگی؟ تجربہ کار کوچ کی بڑی پیش گوئی

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے بچپن کے تجربہ کار کوچ نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی بلے باز کی کارکردگی کے حوالے سے پیش گوئی کردی۔

بھارتی کرکٹر ان دنوں آؤٹ آف فارم ہے تاہم اُن کے بچن کے کوچ راج کمار شرما نے پیش گوئی کی ہے کہ مجھے یقین ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچ کوہلی بغیر کسی خوف کے میدان میں آکر شاندار بیٹنگ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ویرات بڑے ایونٹ میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور وہ یقینی طور پر چیئمپئنز ٹرافی میں بھی فاتحانہ کردار ادا کرے گا۔

راج کمار شرما نے کہا کہ اگر اعداد و شمار دیکھیں جائیں تو کوہلی آئی سی سی کے ایونٹ میں ایک چیمپئن کی حیثیت سے کردار ادا کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پانچ میچز میں ویرات کوہلی نے 198 رنز بنائے جبکہ انگلیںڈ کے خلاف سیریز نصف سنچری اسکور کی تھی۔

اگر اعداد و شمار دیکھیں جائیں تو چیمپئنز ٹرافی میں ویرات کوہلی نے 88.16 کی اوسط سے 529 رنز بنائے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • بابر اعظم کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل جرأت مندانہ بیان
  • بریگزٹ ایک غلطی تھی، مئیر لندن صادق خان
  • چیمپئنز ٹرافی کا کامیاب انعقاد پاکستان کی فتح ہوگی
  • چیمپئنز ٹرافی میں ویرات کی پرفارمنس کیسی ہوگی؟ تجربہ کار کوچ کی بڑی پیش گوئی
  • چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، انگلینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
  • چیمپئنز ٹرافی 2025، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی