عمران خان کوآرمی چیف کے جواب کے بعد وزیر اعظم سے رابطہ کرنا چاہیے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
نارووال: وفاقی وزیر احسن اقبال نے تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) قیادت کو وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سنجیدہ ہیں اور اُن کے پاس کوئی تجاویز یا شکایات ہیں تو انہیں وزیراعظم کو خط لکھنا چاہیے تاکہ ملک میں امن قائم ہوسکے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کا جواب خود جنرل حافظ عاصم منیر نے دیا اور اگر کسی سیاسی مسئلے کا سامنا ہو تو اس کا مرکزی فورم وزیراعظم کا دفتر ہی ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں فوج کو ملوث کرنے کے لیے پی ٹی آئی کی قیادت بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر اس کوشش میں ہے جو کہ سیاسی عمل میں مداخلت کی کوشش سمجھا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا مقصد فوج کو سیاست میں شامل کرنا ہے، جس سے سیاستدانوں اور عوام کے درمیان یہ تاثر قائم ہو رہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی مسائل کو حل کرنے کے بجائے فوجی قیادت پر زور دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے آئین اور جمہوری عمل کے تحت تمام سیاسی مسائل کا حل وزیراعظم کے دفتر کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی غیر ضروری مداخلت سے اجتناب کیا جانا چاہیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
’احسن اقبال رول ماڈل ہیں‘، استاد کو جھک کر ایوارڈ دینے کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک پست قد خاتون کو گھٹنے کے بل بیٹھ کر ایوارڈ پیش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے نارووال کے سرکاری کالج کی سالانہ تقریب میں شرکت کی اور طلبا و اساتذہ میں انعامات و ڈگریاں تقسیم کیں۔ جب بہترین ٹیچر کا ایوارڈ جیتنے والی ٹیچر اسٹیج پر آئیں تو ان کے چھوٹے قد کی وجہ سے احسن اقبال پہلے جھکے اور پھر گھٹنے کے بل بیٹھ کر انہیں ایوارڈ دیا۔
یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی
احسن اقبال صاحب نے کمال عجز و انکساری کا مظاہرہ کیا
چھوٹے قد کی ٹیچر کو جھک کر زمین پر بیٹھ کر ایوارڈ دیا
آپکے عزم کے آگے دنیا کی کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔
نارووال کالج برائے خواتین میں طلباء اپنی ٹیچر کو بہترین کارکردگی ایوارڈ ملنے پر… pic.twitter.com/7WmdCVGf59
— Haroon Anjum (@_Haroon79) February 15, 2025
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو وفاقی وزیر کے اس اقدام کو صارفین نے خوب سراہا۔ ایک صارف نے لکھا کہ سلیوٹ احسن اقبال کو اور ان ٹیچر کو۔ اصل بڑا آدمی وہی ہے جو ظرف والا ہے۔
اصل بڑا آدمی وہی ہے، جو ظرف والا ہے۔
سلیوٹ احسن اقبال کو اور ان ٹیچر کو۔ https://t.co/WY4LuNaWw6
— Raja Aatif Zulfiqar (@RajaAatif) February 16, 2025
ایک صارف نے احسن اقبال کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ انتہائی شاندار اور قابل تحسین عمل ہے۔
@betterpakistan انتہائی شاندار اور قابل تحسین عمل https://t.co/J8qbZugWWM
— Media Talk (@mediatalk922) February 17, 2025
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ عزت دینے سے عزت ہی ملتی ہے اس عمل سے احسن اقبال صاحب کی بھی عزت میں اضافہ ہوا۔
عزت دینے سے عزت ہی ملتی ہے اس عمل سے احسن اقبال صاحب کی بھی عزت میں اضافہ ہو
Respect you sir @betterpakistan https://t.co/c3g3eLeCSc
— Rukh (@imissRukh) February 16, 2025
عاطف رؤف لکھتے ہیں کہ احسن اقبال صاحب جیسے سیاستدان آج کے نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں، جو اپنی اس محبت سے نوجوانوں کے دل جیت رہے ہیں۔
احسن اقبال صاحب جیسے سیاستدان آج کے نوجوانوں کے لئے رول ماڈل ہیں ، جو اپنی اس محبت سے نوجوانوں کے دل جیت رہے ہیں ????❤️ pic.twitter.com/Bkoch9QFwW
— Atif Rauf (@Atifrauf79) February 16, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احسن اقبال پاکستان مسلم لیگ ن نارروال