Express News:
2025-04-15@07:53:36 GMT

ملک کے کِن شہروں میں کل سے بارش کا امکان ہے، نام سامنے آگئے

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

اسلام آباد:

محکمہ موسمیات نے میں موسم کی صورت حال اور ممکنہ بارش کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔

آج پیر کے دن (17 فروری) کو موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جب کہ نمی کا تناسب 31 سے 35 فی صد جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 152 ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد 18فروری سے20فروری تک بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس دورانیے میں اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور اندرونِ پنجاب بارشوں کا امکان ہے۔

اسی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولن ہائی رہے گی اور اس میں اضافہ ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

کراچی میں موسم گرم، وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

—فائل فوٹو

کراچی اس وقت گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے جبکہ یہاں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی: گرم و مرطوب موسم کی لپیٹ میں

شہرِ قائد کراچی اس وقت گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹو ں میں کم سے کم درجۂ حرارت 26.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: جنوبی اضلاع میں دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں
  • خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
  • کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں شدید گرمی
  • کراچی میں موسم گرم، وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • آج بروز پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان
  • سورج کے تیور بدلنے لگے، ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ
  • کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان
  • پنجاب میں موسم گرم اور خشک؛ بارش کے امکانات کتنے ہیں؟