اسرائیلی فوج کو 18 فروری تک لبنان سے نکل جانا چاہیے، سربراہ حزب اللہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسرائیلی فوج کو 18 فروری تک لبنان سے نکل جانا چاہیے، سربراہ حزب اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز
بیروت: حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کومعاہدے کے مطابق 18 فروری تک لبنان سے نکل جانا چاہیے۔
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم نے اتوار کے دن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کو 18 فروری تک لبنان کی حدود سے نکل جانا چاہیے اور اسرائیل کے پاس لبنان میں رہنے کا اب کوئی بہانہ نہیں ہے کیونکہ یہی معاہدہ ہوا تھا۔
حزب اللہ سربراہ نے اسرائیل کا نام لیے بغیر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ قبضہ کرنے والوں سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔
خیال رہے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کو ہر صورت 18 فروری تک لبنانی علاقوں سے نکل جانا ہے مگر اسرائیل لبنان کی سرحد کے اندر 5 مقامات پر اپنی فوج رکھنے پر بضد ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فروری تک لبنان اسرائیلی فوج حزب اللہ
پڑھیں:
لبنان میں حریدی مظاہرین کا اسرائیلی فورسز پر پتھراؤ
یدیعوت آحارونوت نے اطلاع دی کہ دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے، جبکہ آٹھ حریدی یہودی گرفتار کر لیے گئے۔ اسرائیلی پولیس نے گرفتار افراد کو پوچھ گچھ کے لیے کریات شمونہ نامی یہودی بستی منتقل کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک گروہ انتہا پسند حریدی یہودیوں نے بدھ کے روز لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر ایک خاخام کی قبر کے قریب جانے کی کوشش کے دوران اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپ کی۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے رپورٹ دی ہے کہ 20 سے زائد حریدی یہودی لبنانی سرحد پر خاخام راشی کی قبر کی مرمت کے لیے لبنان کی حدود میں داخل ہو گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق، جب اسرائیلی فوجیوں نے انہیں واپس مقبوضہ فلسطین بھیجنے کی کوشش کی تو حریدی یہودیوں نے ان پر پتھراؤ کر دیا۔ یدیعوت آحارونوت نے مزید بتایا کہ دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے، جبکہ آٹھ حریدی یہودی گرفتار کر لیے گئے۔ اسرائیلی پولیس نے گرفتار افراد کو پوچھ گچھ کے لیے کریات شمونہ نامی یہودی بستی منتقل کر دیا ہے۔ یہودی انتہا پسندوں کی یہ کوشش تھی کہ خاخام راشی کی قبر کی مرمت کے بعد اسے زیارت گاہ میں تبدیل کر دیا جائے۔