وزیر خارجہ اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
نیویارک(نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم، سفیر عاصم افتخار اور قونصل جنرل عامر اتوزئی نے نیویارک پہنچنے پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار 18 فروری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیر خارجہ اسحاق ڈار
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات
اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز
نیویارک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امن و سلامتی، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار اور اس کیلئے پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (2025-2026) کے ایک غیر مستقل رکن کی حیثیت سے عالمی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا، نائب وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں عالمی امن مشن سمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کیلئے پاکستان کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اسحاق ڈار نے تنازع مقبوضہ کشمیر کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل پر زور دیا۔
انہوں نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے مظالم کی بھی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، جس میں 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک قابل عمل اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہو جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔
اسحاق ڈار نے افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا کہ اقوام متحدہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کی عالمی ادارے میں فعال شمولیت اور عالمی امن و سلامتی کے قیام کیلئے امن مشن میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔