ہانیہ عامر کے بالی ووڈ ڈیبیو سے متعلق خبر سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر جلد ہی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک رومانوی کامیڈی فلم میں دکھائی دیں گی۔کچھ دن قبل ہانیہ عامر نے دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سے عانیہ کے بھارت میں بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔
تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ہانیہ جلد پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم کرنے والی ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آنے کے بعد اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کے بالی ووڈ ڈیبیو کیلئے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ ہانیہ کو دلجیت کے ساتھ آن اسکرین دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کی کیمسٹری بےحد دلکش ہے۔تاہم اس فلم کا کیا نام ہے اور اس کی شوٹنگ کب شروع ہو گی اس حوالے سے تاحال کوئی خبر منظرِ عام پر نہیں آئی ہے جبکہ اداکارہ ہانیہ عامر یا دلجیت دوسانجھ نے بھی اب تک اس فلم کے حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
پتوکی: بزرگ خاتون مین ہول میں گر کر جاں بحق، بچانے کیلئے کودنے والا نوجوان بھی چل بسا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دلجیت دوسانجھ ہانیہ عامر
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پھر طلب کرلیا
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم چلانے کے الزام پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ایک مرتبہ پھر طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر متنازع اور ہتک آمیز مہم چلانے کے بارے میں تحقیقات کے معاملے پر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا، نوٹس سکیشن 160 سی آر پی سی کے تحت جاری کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سمیت پانچ رہنماؤں کو 14 اپریل(پیر) کو صبع 11 بجے سائبر کرائم ونگ ہیڈکواٹرز طلب کرلیا گیا ہے، دیگر رہنماؤں میں عالیہ حمزہ، وقاص اکرم، محمد کامران اور فرخ حبیب شامل ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی میں آپ کے متعلق کافی حد تک مواد موجود ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ آپ یا معاملے میں ملوث رہے ہیں یا حقائق جانتے ہیں، لہٰذا جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔
پی ٹی آئی کے پانچوں رہنماؤں کو اصل شناختی کارڈ اور شواہد کے ساتھ ساتھ صفائی مہم پیش کرنے کے لیے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایات کی گئی ہے۔
نوٹس میں پیش نہ ہونے کی صورت میں پانچوں رہنماؤں پر واضع کیاگیا ہے کہ اگر پیش نہ ہوئے تو سمجھا جائے گا کہ صفائی میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔