اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

ڈیوٹی جج محمد افضل مجوکا نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، شمسہ کیانی ایڈووکیٹ بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئیں۔

ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء کی عدم دستیابی کے باعث سماعت جج افضل مجوکا نے کی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بی بی کی

پڑھیں:

توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

 بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی   اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 27 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔بانی پی ٹی آ ئی کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ پیر کی صبح عدالتی عملہ نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ سماعت ملتوی کردی گئی ۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے  اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنی تھی۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی اچانک سماعت ملتوی کئے جانے پر شکوک و شبہات کا شکار ہوگیا ہوں، حکومت سے مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کروائی جائے تاکہ ان کی صحت و سلامتی سے متعلق عوام کو آگاہ کیا جا سکے۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ پچھلی دفعہ بھی پابندیوں کے دوران بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب
  • پشاور ہائیکورٹ، عمر ایوب کی 35 دنوں کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
  • لاہور ہائیکورٹ نے نظربندی  قانون کی شق معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی
  • مینا خان آفریدی کو 11 مارچ تک حفاظتی ضمانت مل گئی
  • عمران،بشریٰ کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
  • بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • ڈی چوک احتجاج کیس‘ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع
  • توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
  • ڈی چوک احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع