جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کم سائی رون کی پراسرار موت
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
جنوبی کوریا کی 24 سالہ معروف اداکارہ کم سائی رون اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔
کم سائی رون کی لاش دارالحکومت سیئول میں ان کے رہائشی اپارٹمنٹ سے ملی ہے۔ پولیس نے موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں، لیکن ابھی تک کسی مجرمانہ عمل یا بیرونی مداخلت کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، کم سائی رون کا ایک دوست ان سے ملنے کےلیے ان کے گھر آیا، لیکن جب اسے اداکارہ سے رابطہ نہیں ہوا، تو اس نے گھر میں داخل ہوکر انہیں مردہ حالت میں پایا۔ اس نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں کسی مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت نہیں پایا، لیکن موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
کم سائی رون کا شمار جنوبی کوریا کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا تھا، لیکن 2022 میں انہوں نے نشے کی حالت میں گاڑی چلا کر ایک حادثہ کیا، جس کے بعد ان کے کیریئر کو شدید نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا، اور ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ اداکارہ نے معافی مانگتے ہوئے جرمانہ ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا، اور ان کا ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔
کم سائی رون نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک چائلڈ ایکٹر کے طور پر کیا تھا۔ انہوں نے 2009 میں فلم ’’اے برانڈ نیو لائف‘‘ سے اپنی اداکاری کی شروعات کی تھی۔ 2010 میں فلم ’’دی مین فرام نوویئر‘‘ میں ان کی شاندار پرفارمنس نے انہیں ایک باصلاحیت نوجوان فنکار کے طور پر متعارف کرایا۔ ان کی اداکاری نے ناظرین اور نقادوں دونوں کو متاثر کیا، اور وہ جنوبی کوریا کی فلم انڈسٹری میں ایک اہم نام بن گئیں۔
کم سائی رون کی موت سے پہلے، گزشتہ سال نومبر میں جنوبی کوریا کے معروف اداکار اور ماڈل سونگ جے رم بھی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ 39 سالہ سونگ جے رم کی لاش سیئول کے سیونگ ڈونگ ضلع میں ان کے اپارٹمنٹ سے ملی تھی۔ حکام نے ان کے گھر سے 2 صفحات پر مشتمل ایک خط بھی برآمد کیا تھا، جس کے بعد ان کی موت کو خودکشی تصور کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنوبی کوریا کی حالت میں گیا تھا
پڑھیں:
ساحل سمندر پر پراسرار 'قیامت کی مچھلی' کا ظہور، کیا بڑی تباہی آنے والی ہے؟
کینری جزائر: اسپین کے کینری جزائر میں ایک نایاب مچھلی ساحل پر مردہ حالت میں پائی گئی، جس کے بعد قدرتی آفات سے متعلق خدشات نے جنم لے لیا۔
یہ گہرے سمندر میں پائی جانے والی مخلوق ساحل پر ایک سیاح نے دریافت کی، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص تیراکی کے لباس میں چمکدار چاندی کے رنگ کی مچھلی کو سمندر میں واپس دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس مچھلی کو جاپانی دیومالائی کہانیوں میں سمندی دیوتا کا پیغامبر کہا جاتا ہے اور اسے زلزلوں، سونامی اور طوفانوں کی آمد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
یہ مچھلی عام طور پر 3,300 فٹ گہرے پانی میں رہتی ہے اور سطح کے قریب کم ہی نظر آتی ہے، جس کی وجہ سے اسے دیکھنا ایک نایاب واقعہ ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس انوکھے واقعے نے کئی قیاس آرائیوں کو جنم دیا، جہاں ایک صارف نے لکھا، "یہ ہمیشہ کسی بڑی تباہی سے پہلے سامنے آتی ہے!" جبکہ دوسرے نے کہا، "کچھ برا ہونے والا ہے!" کچھ صارفین نے اپیل کی کہ مچھلی کو واپس سمندر میں چھوڑ دیا جائے تاکہ کسی ممکنہ زلزلے یا سونامی کے خطرے سے بچا جا سکے۔
اسی طرح کا واقعہ کیلیفورنیا میں بھی پیش آیا تھا، جہاں نومبر 2024 کے بعد دوسری بار ایک نایاب مچھلی ساحل پر ملی۔ یہ تقریباً 10 فٹ لمبی مچھلی جنوبی کیلیفورنیا کے Encinitas کے ساحل پر سمندری ماہر ایلیسن لیفریئر کو ملی تھی، جو سکرپس انسٹی ٹیوٹ آف اوشینوگرافی، یو سی سان ڈیاگو میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by @1776.3.0
اس مچھلی کی لمبائی 20 فٹ تک ہو سکتی ہے، اور یہ عام طور پر سمندر کی گہرائی میں پائی جاتی ہے۔ اس کے ساحل پر ظاہر ہونے کو کئی لوگ تباہی کی پیش گوئی سے جوڑ رہے ہیں۔