صدر زرداری بلاول بھٹو کو شیروانی پہنانے کے خواہش مند ہیں: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ صدر زرداری بلاول بھٹو کو شیروانی پہنانے کے خواہش مند ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کچھ عرصے سے بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم بنانے کے مشن پر ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے بلاول بھٹو کے وزیرِ اعظم بننے کی خبر کی تصدیق کر دی۔
پشاورپی ٹی آئی رہنماؤں کی تنقید کے بعد خیبر.
انہوں نے کہا کہ دونوں سیاسی پارٹیاں عوام کے مینڈیٹ سے کھیلنا بند کریں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ یہ جعلی حکمران جلد سلاخوں کے پیچھے اور بانئ پی ٹی آئی وزیرِ اعظم ہوں گے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف بلاول بھٹو
پڑھیں:
پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025ء کو ہوئے۔ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025ء کو ہوئے۔ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات، آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو 4 سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔