بالاکوٹ میں سیاحوں سے بھری کوچ پہاڑی سے نیچے گرِگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
مانسہرہ(اوصاف نیوز) بالاکوٹ میں سیاحوں سے بھری کوچ پہاڑی سے نیچے جا گری۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ بالاکوٹ میں جابہ کے مقام پر پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے،
حکام کا کہنا ہے کہ کوچ میں 20 سے زائد افراد سوار تھے جو زخمی ہوئے ہیں اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی سیاحوں کا تعلق واہ کینٹ سے ہے جو بالاکوٹ سے واپس آرہے تھے،
زخمی ہونےوالےسیاحوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پتوکی،کھلے مین ہول میں خاتون گرنے سے جاں بحق، بچاتے ہوئے نوجوان بھی چل بسا
مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سرگودھا: جائیداد اور خاندانی تنازع پر 3 خواتین قتل، 3 زخمی
سرگودھا میں تھانہ صدر کی حدود میں تہرے قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں 3 خواتین کو جائیداد و خاندانی تنازع کے تناظر میں قتل جب کہ 3 کو زخمی کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ تھانا صدر کی حدود میں واقع چک نمبر 103 شمالی میں پیش آیا، ایس ڈی پی او صدر، ایس ایچ او صدر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔
انتہائی دلخراش واقعہ آج صبح پیش آیا، مقتولین میں قمر بتول، علشبہ اور مریم شامل ہیں، زخمی خواتین میں نمرہ، مافیہ اور زینب شامل ہیں، زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس فارنزک ٹیموں کے ہمراہ موقع پر مصروف تفتیش ہے، حکام نے کہا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈی پی او سرگودھا خود جائے وقوع پر پہنچے اور زخمی خواتین کی عیادت کی، حکام نے کہا کہ اس دل خراش واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔