مہاکمبھ کی مونالیزا کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
مہاکمبھ میلے کی سینسیشن مونالیزا بھوسلے کے نئے روپ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔
مونا لیزا نے کیرالا میں ایک پروموشنل ایونٹ میں وی آئی پی مہمان کے طور پر شاندار شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملیالم زبان میں بات کرکے حاضرین کو حیران کردیا۔
A post common by monalisha Bhosle???? (@monalisa__bhosle)
14 فروری کو مونالیزا نے پہلی بار ہوائی جہاز میں سفر کیا اور کیرالا کے شہر کوزیکوڈ پہنچیں۔ انہوں نے اپنے اس تجربے کو ایک ویڈیو کے ذریعے شیئر کیا، جس میں وہ ہوائی جہاز میں بیٹھی ہوئی نظر آ رہی تھیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’’پہلی بار فلائٹ میں بیٹھی ہوں۔‘‘ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
A post common by monalisha Bhosle???? (@monalisa__bhosle)
کوزیکوڈ میں ہونے والے اس ایونٹ کے دوران، مونالیزا نے اسٹیج پر ملیالم زبان میں بات کرکے حاضرین کو حیران کردیا۔ انہوں نے ناظرین کو ’’نمستے‘‘ کہہ کر مخاطب کیا، اور اپنے نئے میک اوور کے ساتھ شاندار نظر آئیں۔
مونا لیزا نے اس ایونٹ کی ویڈیوز بھی شیئر کرتے ہوئے کیرالہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ مونالیزا مہاکمبھ کے میلے میں وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا اسٹار بن گئی ہیں، اور اب فلمی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ انہیں فلم ’’دی ڈائری آف منی پور‘‘ میں مرکزی کردار کےلیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ فلم سانو مشرا کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے، جو ’’دی ڈائری آف ویسٹ بنگال‘‘ کےلیے مشہور ہیں۔
مونالیزا اس فلم میں راجکمار راؤ کے بھائی امیت راؤ کے مقابل مرکزی کردار ادا کریں گی، جو اپنی اداکاری کی شروعات کررہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کو حیران کردیا انہوں نے
پڑھیں:
مریم نفیس کے شوہر نے بولڈ ڈریسنگ پر کیا کہا؟
نامور پاکستانی اداکارہ، میزبان اور کانٹنٹ کری ایٹر مریم نفیس نے بولڈ ڈریسنگ پر شوہر کی رائے بتا کر سوشل میڈیا صارفین کو شٹ اپ کال دے دی۔
اداکارہ مریم نفیس اور ان کے شوہر امان احمد جلد ہی ننھے مہمان کو دنیا میں خوش آمدید کہنے والے ہیں، خوبصورت جوڑا اپنے ان حسین لمحات کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرتا ہے اور مریم نفیس مختلف شوٹز کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹا گرام پر شیئر کرتی رہی اور بولڈ ڈریسنگ پر اکثر تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔
حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں اداکارہ نے سفید لباس پہنا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Mariyam Nafees Amaan (@mariyam.nafees)
سوشل میڈیا پر وائرل تصویروں پر ایک صارف نے ان سے پوچھا کیا آپ کے شوہر کو بولڈ لباس سے مسئلہ نہیں ہوتا؟ جس پر مریم نے مختصر جواب دیا نہیں۔
اداکارہ کے جواب کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے سامنے آئے، کچھ لوگوں نے ان کے شوہر پر تنقید کی ہے۔
واضح رہے کہ مریم اور امان نے مارچ 2022ء میں شادی کی تھی اور اب وہ اپنے پہلے بچے کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔