تکنیکی وآپریشنل وجوہات: کراچی سے روانہ ہونیوالی 12 پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
(اقصیٰ شاہد) تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونےوالی بارہ پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں بیرون ملک جانےوالی پانچ پروازیں بھی شامل ہیں۔
منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،502،کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 شامل ہیں۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ لاہور پہنچ گیا
کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے دمام جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 241 ، کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 اورکراچی سے سلام کوٹ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 157شامل ہیں۔
کراچی سے کوالالمپور جانےوالی باٹک ایئرکی پرواز او ڈی 136 اورکراچی سے بحرین جانے والی ایران ایئر کی پرواز آئی آر 813 بھی منسوخ ہوگئیں۔
گرج چمک کیساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی پرواز پی کی پرواز ای جانے والی کراچی سے
پڑھیں:
قومی ایئر لائن کے لاہورسے دبئی جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئر لائن کے لاہورسے دبئی جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق ٹیک آف کے وقت ایئربس طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرایا،کپتان نے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر لینڈکرا دیا، طیارے میں 150سے زائد مسافر سوا تھے ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انجیئنرنگ ٹیم کراچی سے لاہور بھیجی جائے گی،انجینئرزکی ٹیم طیارے کی بوروسکوپک انسپکشن کرے گی۔
مزید :