کیپ ٹاون (نیوزڈیسک)مسلمانوں کی تاریخ کا بھیانک دور جس میں ہم جنس پرستی کے واقعات جنم لینے لگے ۔ جنوبی افریقہ میں دنیا کے پہلے ہم جنس پرست امام سمجھے جانے والے محسن ہینڈرکس کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے انھیں جنوبی شہر گیبرہ کے قریب نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق محسن ہینڈرکس ایک دوسرے شخص کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے

جب ایک گاڑی ان کے سامنے آکر رک گئی اور 2 نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس میں محسن ہینڈرکس موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ موجود ڈرائیور محفوظ رہا۔قتل کے پیچھے اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جو بھی اس کیس میں مدد فراہم کر سکتا ہو، وہ فوری طور پر آگے آئے۔محسن ہینڈرکس کا تعلق ایل جی بی ٹی کیو مسلم کمیونٹی سے تھا اور وہ 1996 میں ہم جنس پرست کے طور پر سامنے آئے تھے۔

مقتول محسن ہینڈرکس جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کے قریب الغربہ مسجد میں امامت کرتے تھے، جو ہم جنس پرست مسلمانوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ سمجھی جاتی تھی۔
جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کم سائی رون کی گھر سے لاش برآمد

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: محسن ہینڈرکس

پڑھیں:

بولیویا: بس کھائی میں گرنے سے 30 افراد ہلاک

بولیویا کے جنوبی شہر یوکلا میں مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نیتجے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حادثہ جنوبی شہر یوکلا میں پیش آیا، بس ڈرائیور سفر کے دوران کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے باعث بس ایک چٹان سے تقریباً 800 میٹر نیچے گر گئی جس کے نیتجے میں حادثے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے مسافر بس کی رفتار بہت تیز تھی جس کی وجہ سے یہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔

دوسری جانب رپورٹ کے مطابق جس جگہ بس حادثہ پیش آیا وہاں کی سڑک انتہائی خراب اور خستہ حالت تھی۔ 

متعلقہ مضامین

  • مصطفی عامر قتل کیس، مصطفی کی گاڑی اور لاش کو جلادیا، ملزم کا پولیس بیان
  • جنوبی کوریا کی اداکارہ کی پُراسرار موت کی وجہ سامنے آ گئی
  • گاڑی روکنے پر لیگی ایم پی اے کا ساتھیوں کے ہمراہ ایس ایچ او سنگجانی پر تشدد، پولیس نے حراست میں لے لیا
  • بائیکاٹ رائیڈرپرتشددکرنیوالی خاتون کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج  
  • بولیویا: بس کھائی میں گرنے سے 30 افراد ہلاک
  • ٹریفک مینجمنٹ کامسئلہ چیلنج ہے‘سید پیر محمد شاہ
  • نیشنل پولیس اکیڈمی کو ملٹری اکیڈمی کاکول کی طرز پر استوار کرنے کا فیصلہ
  • محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو ملٹری اکیڈمی کاکول کی طرز پر استوار کرنے کا فیصلہ
  • جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کم سائی رون کی گھر سے لاش برآمد