لاہور(آئی این پی)مرکزی مسلم لیگ نے انسداد پولیو آگاہی مہم کا آغاز کر دیا.پاکستان بھر میں پولیو سے بچاؤ کی آگاہی مہم چلائی جائے گی.مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمت خلق کے انچارج چودھری شفیق الرحمن وڑائچ نے پشاور سے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب میں انسداد پولیو مہم کے ورکرز،مقامی عمائدین نے شرکت کی.

انسداد پولیو آگاہی مہم کے تحت سیمینار کے انعقاد کے بعد آگاہی واک بھی کی گئی جس میںخواتین پولیو ورکرز بھی شریک ہوئیں.انسداد پولیو آگاہی مہم کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شفیق الرحمن وڑائچ کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم ایک بڑا مشن ہے.پاکستان مرکزی مسلم لیگ انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔انسداد پولیو کے رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. ہماری قوم کو اپاہج، معذو ر ہونے سے بچانے کے لئے پولیوورکرز کا کردار قابل تحسین ہے.دشمن چاہتا ہے کہ پاکستانی قوم کے بچے معذور ہوں لیکن ہم ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے، پولیو کے معاشرے میں خطرناک اثرات ہیں. دنیا کے 160 ممالک میں پولیو وائرس تھا اب صرف دو ممالک میں رہ گیا ہے. مرکزی مسلم لیگ ملک بھر میں انسداد پولیو آگاہی مہم چلائے گی. سیمینارز،انسداد پولیو واک کا انعقاد کیا جائے گا. ہماری مہم کا مقصد لوگوں میں پولیو کے خطرات سے آگاہی پیدا کرنا اور ان کی ذہن سازی کرنا ہے تاکہ ہم اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے بچا سکیں ۔بعد ازاں پشاور صدر میں انسداد پولیو آگاہی مہم کے تحت واک کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی. پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی خواتین کا کہنا تھا کہ حکومت پولیو ورکرز کو سیکورٹی فراہم کرے اور ان کی حفاظت یقینی بنائے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مرکزی مسلم لیگ پولیو مہم پولیو کے مہم کا مہم کے

پڑھیں:

پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور ایک اور پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق

پشاور:

خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور ایک اور پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ سیرئی میں پولیو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں اہل کار جاں بحق ہوگیا۔

ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی  اور شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کردی۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ  کچھ دن قبل ہی  اکوڑہ خٹک کے علاقے حسن درہ میں پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے موٹر سائیکل سوار پولیس اہل کار فدا حسین کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے  زخمی کردیا تھا۔

قبل ازیں ایک واقعہ جمرود کے علاقے میں پیش آیا تھا، جہاں سخی پل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکار پر گولیاں چلا دیں، جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔

علاوہ ازیں کرک کے علاقے سرکی لواغر میں بھی مسلح افراد نے پولیو ٹیموں پر فائرنگ کی تھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

اسی طرح خیبر کے علاقے تھانہ ملوارڈ (باڑہ) میری خیل میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس میں پولیو ٹیم محفوظ رہی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد زخمی ہوا تھا۔

اہم بات یہ ہے کہ یہ تمام واقعات  رواں ماہ (فروری)  ہی میں پیش آئے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے چار اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 4لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر
  • بلوچستان میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 4 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف
  • پختونخوا : پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
  • باجوڑ میں فائرنگ: انسدادِ پولیو مہم ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق
  • پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور ایک اور پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
  • ماتلی،ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلیٰ کے زیر اہتمام سیمینار
  • جبری طورپر کم عمری کی شادیوں کیخلاف کمیونٹی آگاہی سیشن کا انعقاد
  • رجب بٹ نے جنگلی حیات پر آگاہی کا ویلاگ جاری کردیا
  • ٹریفک حادثات کی وجہ قوانین پر عملدرآمد نہ ہونا ہے،مرکزی مسلم لیگ کی آل پارٹیز کانفرنس
  • ٹنڈوجام ،نجی اسکول میں ٹی ٹی کیآگاہی کے حوالے سے سیمینار