ٹنڈوجام پریس کلب پردریائے سندھ سے 6 نئی نہریں نکالنے کیخلاف جئے سندھ قومی محاذکے کارکنان مظاہرہ کر رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
ٹنڈوجام پریس کلب پردریائے سندھ سے 6 نئی نہریں نکالنے کیخلاف جئے سندھ قومی محاذکے کارکنان مظاہرہ کر رہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا ان فٹ کمرشل گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
علامتی فوٹومحکمہ ٹرانسپورٹ نے سندھ بھر میں ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔
محکمے کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو مؤثر کارروائیوں کی ہدایات کردی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ بیشتر کمرشل گاڑیاں فٹنس سرٹیفکیٹ استعمال کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے ڈمپرز کو رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت سندھ محکمہ ٹرانسپورٹ کا کمرشل گاڑیوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کا فیصلہاس سلسلے میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں میں رجسٹرڈ متعدد کمرشل گاڑیاں سندھ میں چل رہی ہیں، دوسرے صوبوں کی اتھارٹیز نے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ لگتا ہے سرٹیفکیٹس کے اجراء کے وقت گاڑیوں کا معائنہ نہیں کیا گیا، ان سرٹیفکیٹس کی صداقت اور معیار پر سوالیہ نشان ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ان فٹ گاڑیاں ٹریفک حادثات، جان لیوا واقعات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔ مشینی خرابیوں سے ڈرائیوروں، پیدل چلنے والوں کی زندگیاں داؤ پر لگی رہتی ہیں۔