Jasarat News:
2025-02-20@20:06:29 GMT

یونائیٹڈ لیبر فیڈریشن کی مذمت

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ لیبر فیڈریشن حیدرآباد کے رہنماؤں خالد راجپوت، امین سیال، راشد اقبال نے میاں سرفراز ٹاؤن میں 13فروری کو ہونے والے ریفرنڈم میں لیبر ڈپارٹمنٹ اور ٹاؤن کی انتظامیہ کی جانبداری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اداروں نے ورکرز فرنٹ کیخلاف عملی کام کیا۔انہوں نے کہاکہ ورکرز فرنٹ کے عہدیداروں نے ریفرنڈم سے پہلے لیبر ڈپارٹمنٹ کو اور ٹاؤن انتظامیہ کو تحریری طورپر لکھا تھا کہ ملازمین کی ویری فکیشن لسٹ کے مطابق نہیں کی جارہی لیکن ٹاؤن انتظامیہ نے اس پر چشم پوشی اختیار کی جبکہ لیبر ڈپارٹمنٹ نے بغیر ویری فکیشن کے ریفرنڈم کی تاریخ دے دی، ریفرنڈم کے دن ٹاؤن بلاک میں قائم نادرا آفس کی چھٹی کرائی گئی۔انہوں نے کہاکہ ورکرز فرنٹ کے مخالف لڑنے والے جنرل سیکرٹری کے امیدوار عامر ناغڑ ٹاون چیئرمین کے پی اے بھی ہیں، اس دھاندلی کی فوری طورپر تحقیقات کی جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ٹھٹھہ: واپڈا ورکرز کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی جارہی ہے

ٹھٹھہ: واپڈا ورکرز کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی جارہی ہے

متعلقہ مضامین

  • ”سہولت کی بات، نادرا کے ساتھ“:نہ قطار،نہ انتظار، عوام الناس کو نادرا رجسٹریشن سہولیات گھر کی دہلیز پر اب ایک فون کال پر دستیاب
  • کراچی میں بے رحم ڈکیتوں کے ہاتھوں ایک اور شہری قتل
  • آسٹریلیوی وزیر اعظم کی مسلم خواتین پر مبینہ حملے کی مذمت
  • ٹھٹھہ: واپڈا ورکرز کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی جارہی ہے
  • مبینہ کرپشن پرٹائون چیئرمینمیاں سرفراز کو نوٹس جاری
  • بارکھان : مسلح افراد کا حملہ، بس سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل،صدر ووزیراعظم کی مذمت
  • بارکھان میں 7 مسافروں کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • کرم میں گذشتہ روز پیش آنیوالا واقعہ قابل مذمت ہے، اسد قیصر
  • آئی ایف جے صحافیوں کی آواز دبانے اور اظہار رائے پر قدغن لگانے والے پیکا جیسے قوانین کے خلاف ہے .صدر انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس
  • چئیرمین کپاس بحالی صنعت فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری و چیئرمین پاکستان بزنس فورم ملک طلعت سہیل نے