Nawaiwaqt:
2025-04-13@16:15:38 GMT

قوم اور نوجوان ساتھ تو فوج کبھی نہیں ہارے گی: آرمی چیف

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

قوم اور نوجوان ساتھ تو فوج کبھی نہیں ہارے گی: آرمی چیف

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جب تک قوم اور بالخصوص نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی، ہمارے لیے پاکستانیت سب سے اہم ہے، ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں، اسلام کی غلط تشریح کرنے والے گمراہ کن گروہ کو کبھی ملک پر اپنی اقدار مسلط نہیں کرنے دیں گے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یہ گفتگو 12 فروری کو ملک بھر کی جامعات سے آئے ہوئے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کی تھی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سے گفتگو ہمیشہ میرے لیے انتہائی خوشی کی حامل ہوتی ہے اور نوجوانوں سے بات کرکے اس حقیقت کی تجدید ہوتی ہے کہ ہمارا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ جب تک قوم اور بالخصوص نوجوان ساتھ کھڑے ہیں اور جب تک ہم میں قربانی کا جذبہ موجود ہے، پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں، فوج کا یہی تو مزہ ہے کہ ہمیں کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ کون سندھی، کون پنجابی، کون بلوچ اور کون پٹھان ہے، ہم بس ساتھیوں کی طرح لڑتے ہیں، ہمارے لیے صرف پاکستانیت ہی اہم ہے اور ہمیں اس سے محبت ہے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہم آج کل فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں، آپ سمجھ رہے ہیں کہ یہ جہاد کررہے ہیں مگر یہ خارجی اور دین سے نکلے ہوئے ہیں، کیونکہ انہوں نے اسلام کی خودساختہ تشریح کر رکھی ہے جس کی اسلام میں اجازت نہیں ہے۔ یہ اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ آرمی چیف نے قرآن پاک کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ خارجیوں کے بارے میں اللہ کے احکامات یہ ہیں کہ یہ اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں، اور زمین پر فساد برپا کرتے ہیں، ان کی سزا یہ ہے کہ انہیں ختم کردو، پھانسیوں پر لٹکادو اور ان کے ہاتھ پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دو یا انہیں اپنی زمین سے دربدر کردو، یہ سزا دنیا میں ہے اور آخرت میں انہیں اس سے بڑا عذاب دیا جائے گا۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ اللہ نے خارجیوں کے لیے ایک گنجائش رکھی ہے کہ اگر وہ تمہاری گرفت میں آنے سے قبل تائب ہوجائیں اور سر تسلیم خم کردیں تو انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ بہت غفور رحیم ہے، ریاست کے سامنے خود کو سرنڈر کردیں تو وہ ریاست سے رحم کی توقع کرسکتے ہیں۔ جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ فوج آج بھی فتنہ الخوارج سے روزانہ کی بنیاد پر لڑرہی ہے اور مذہب کے حوالے سے ان کی خودساختہ تشریح سے اتفاق نہیں کرتی۔ اسلام دنیا کا سب سے پہلا مذہب ہے جس نے عورت کو آسمان پر پہنچایا اور عزت دی۔ آرمی چیف نے فتنہ الخوارج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے وہ ماں ہو، بیوی ہو یا بہن، کسی بھی کردار میں عورت کو سب سے زیادہ عزت اسلام نے دی ہے، تو آج اسے چھیننے والے تم کون ہوتے ہو؟ تمہیں یہ اختیار کس نے دیا؟ خواتین سے یہ اختیار کوئی نہیں چھین سکتا۔ آرمی چیف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اس قسم کے گمراہ گروہ کو ہم کبھی بھی ملک پر اپنی اقدار مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فتنہ الخوارج ا رمی چیف نے رہے ہیں کہا کہ ہے اور

پڑھیں:

موٹروے پولیس کی ایمانداری، نقدی اور زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو لوٹا دیا

ساہیوال کے قریب قومی شاہراہ پر موٹروے پولیس سنٹرل زون نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ قیمتی سامان اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور دو لاکھ تیس ہزار روپے نقدی پر مشتمل بیگ مالک کے حوالے کردیا گیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب فاروق نامی شہری کی گاڑی ساہیوال کے قریب پنکچر ہوگئی۔ ٹائر تبدیل کرتے ہوئے وہ اپنا قیمتی بیگ قومی شاہراہ پر بھول گیا۔ شہری نے فوری طور پر موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر کے بیگ کی گمشدگی کی اطلاع دی۔

موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر تلاش شروع کی اور کچھ دیر بعد بیگ تلاش کر کے اس کے اصل مالک تک پہنچا دیا۔

قیمتی بیگ واپس ملنے پر فاروق نامی شہری نے موٹروے پولیس کی ایمانداری اور فرض شناسی کی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران میں پاکستانی شہریوں پر دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کر لی
  • کراچی: سی ویو پر ڈرفٹنگ کرتی گاڑی الٹ کر سمندر میں جا گری
  • موٹروے پولیس کی ایمانداری، نقدی اور زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو لوٹا دیا
  • وقت گزر جاتا ہے
  • جھوٹی یاد داشتیں اور ان کا منفی اثر
  • امن و امان کی بگڑتی ہوئی کیفیت نے عوام کی زندگی کو مفلوج کیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • سکردو، صیہونی مظالم کیخلاف تحریک بیداری کے زیر اہتمام ریلی
  • صرف 2 گھنٹے کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے، آتش فشاں پھٹنے کا الرٹ جاری
  •  بیت المقدس ان اسلامی دشمنوں کا خاص ٹارگٹ ہے اس کے بعد دیگر اسلامی ملک لپیٹ میں آئی گے، مفتی صدیق 
  • سلمان خان کی درخت پر چڑھ کر ’بیری‘ توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل