Jasarat News:
2025-02-20@20:06:22 GMT

کرم: بالش خیل اور خار کلی میں مزید 5 بنکرز مسمار

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع کرم میں کوہاٹ امن معاہدے پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم کے گاؤں بالش خیل اور خار کلی میں مزید 5 بنکرز دھماکا خیز مواد سے اڑا دیے گئے، مذکورہ علاقوں میں مجموعی طور پر اب تک 98 بنکرز مسمار ہوچکے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 48 بڑے بنکرز دھماکہ خیز مواد سے اڑائے گئے جبکہ 50 چھوٹے بنکرز کو مشینری کے ذریعے ختم کیا گیا، 1725 فٹ خندق کو بھی مشینری کے ذریعے بند کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پیکا ایکٹ کے ذریعے صحافیوں اور اپوزیشن کا گلا کاٹا جاچکا ہے: عمر ایوب

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب  نے کہا ہے کہ   ہمارے فوجی جوان شہید ہورہے ہیں، یہ اینٹیلجس ایجنسیز کی ناکامی یے، اینٹیلجس ایجنسیز اس وقت پی ٹی آئی کے پیچھے لگی ہیں جب کہ  پیکا ایکٹ کے ذریعے صحافیوں اور اپوزیشن جماعتوں کا گلا کاٹا جاچکا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پولیس گردی پنجاب سمیت پورے ملک میں عروج پر ہے، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقاتیں روک دی گئی ہے، کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں ہورہی، ہم اپنے قید ساتھیوں کی رہائی کے لئے جدو جہد کرہے ہیں۔

مصطفیٰ عامرقتل کیس: ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

 عمر ایوب  نے کہا کہ پاکستان میں رول اف لاء نہیں ہے،  لیبیا سائل پر کشتی ڈوبی لوگ مر گئے،  لوگ پاکستان چھوڑ کر جا رہے ہیں، 29 اراب ڈالر ملک سے باہر چلے گئے، ملٹری کورٹس میں ہمارے کیسز جاری ہے،  سویلین کیسز سویلین کورٹس میں ہونی چاہئے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ  شفاف انتخابات چاہتے ہیں،  جس دن ہماری حکومت ائی گی تو 26 وی آئینی ترمیم ہم واپس کریں گے،  بدقسمتی سے فیک حکومت نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف ناجائز مقدمات درج کئے ہیں۔

آرمی چیف کے قرآن سے متعلق علم و فہم پر پختونخوا کے علما کی تعریف

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، ہمارے کارکنان مختلف کیسز میں جیلوں میں ہے، ملک میں رول آف لاء نام کی کوئی چیز نہیں ہے، آئی ایم ایف کے وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کی ہے، پاکستان کے لوگ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں، لیبیا میں جو واقعی پیش آیا یہ بدقسمتی ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے، لوگوں کی وقت خرید کم ہوگئی ہے۔

عمر ایوب  نے کہا کہ ملٹری کورٹ میں سویلین کا ٹرائل نہیں چلایا جاسکتا ہے، ہمیں امید ہے عدالت انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی، ججز کی سنیارٹی 26 وی ترمیم کے بعد متاثر ہورہی ہے، ہماری حکومت آئی گی، تو ہم 26 وی ترمیم کو واپس کرے گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی درخواست پر سماعت سے انکار

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سات سے آٹھ اضلاع میں حکومت کی رٹ نہیں ہے، وہ لوگ کسی بھی وقت آزادی کا آواز اٹھا سکتے ہیں،  وہاں پر حالات تشویشناک ہے،  ہمارے فوجی جوان شہید ہورہے ہیں، یہ اینٹیلجس ایجنسیز کی ناکامی یے،اینٹیلجس ایجنسیز اس وقت پی ٹی آئ کے پیچھے لگی ہے،  پیکا ایکٹ کے زریعے صحافیوں، اپوزیشن جماعتوں کا گلا کاٹا جاچکا ہے۔

 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • جاز کیش اور پی آئی اے کے درمیان شراکت داری
  • جاپان: سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کے ملزم کو 10 سال قید
  • خواجہ سراؤں کی تبدیلی: تعلیم اور ہنر کے ذریعے معاشرے میں مقام بنانے کی کوشش 
  • آن لائن فراڈ کے طریقے
  • بلوچستان کے لئے واخان کوریڈور کے ذریعے پانی لارہے ہیں، آصف زرداری
  • جعلی ای میلز کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف
  • گستاخانہ مواد کیخلاف کمیشن نہ بنایا جائے حکومت مدعی بن کر عدالت جائے، علی محمد خان
  • چینی معیشت کا جدت طرازی کے ذریعے ترقی کی نئی قوت محرکہ کا حصول
  • پیکا ایکٹ کے ذریعے صحافیوں اور اپوزیشن کا گلا کاٹا جاچکا ہے: عمر ایوب
  • شام: بارودی سرنگوں کی تلفی کے دوران اموات کا سلسلہ جاری