پشاور( مانیٹر نگ ڈ یسک )خیبرپختونخوا میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو پنجاب کے برابر مراعات دینے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ محکمہ ریلیف نے اس حوالے سے سفارشات تیار کرکے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ارسال کر دی ہیں، ذرائع کے مطابق یہ سفارشات منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔دستاویزات کے مطابق ہنگامی صورتحال میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کے لیے 72 ہزار 620 روپے خصوصی انکریمنٹ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، دوگنا بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ کی بھی منظوری کی سفارش کی گئی ہے جس کے لیے 17 لاکھ 83 ہزار 566 روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔مزید برآں ریسکیو 1122 کے تمام عملے کے لیے 2022 کے پے اسکیل کے مطابق ایک ماہ کی ابتدائی
بنیادی تنخواہ کے برابر رسک الاؤنس میں اضافے کی منظوری دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس خصوصی پیکج کے حوالے سے محکمہ خزانہ سے بھی رائے طلب کر لی گئی ہے۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا فیصلہ ان کی انتھک محنت اور خدمات کے اعتراف کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ اگر کابینہ ان سفارشات کی منظوری دیتی ہے تو یہ صوبے میں ریسکیو سروس کے اہلکاروں کے لیے ایک بڑا ریلیف ہوگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ریسکیو 1122 کے برابر کے لیے گئی ہے

پڑھیں:

خواجہ سراؤں کیلیے ٹیکنیکل اسکلز ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع

پنجاب حکومت نے خواجہ سراؤں کے لیے ٹیکنیکل اسکلز ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کے پیغام ’’ٹرانس جینڈرز بھیک نہیں، باعزت روزگار کمائیں گے‘‘ کے تحت پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے باعزت اور باوقار زندگی گزارنے کے راستے کھل گئے۔

پہلی مرتبہ صوبے میں ٹرانس جینڈرز کے لیے ٹیکنیکل اسکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع کردیا گیا ہے، جس میں 1600 ٹرانس جینڈرز کے لیے پہلے مرحلے میں خصوصی طورپر پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈپروگرام کے تحت مختلف فنون سکھائے جائیں گے۔

ٹرانس جینڈرز کو آئی ٹی، فری لانسنگ کی ٹریننگ کے ذریعے معاشی طور پر خود مختار بنایا جائے گا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈرز کے لیے ہیلتھ کیئر اسسٹنٹ اسکل ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسی طرح باعزت روزگار کمانے کے لیے ٹرانس جینڈرز کو ٹیلرنگ، فیشن ڈیزائنگ، الیکٹریکل ورک،سولر ٹیکنالوجی، بیوٹی سروسز اور کُلنری آرٹس کی ٹریننگ دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈرز کے ساتھ بے رحمانہ رویہ افسوسناک ہے۔ ٹرانس جینڈرز سماجی بائیکاٹ اورمناسب روزگار نہ ملنے کی وجہ سے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔ ٹرانس جینڈرز کو اسکل سکھا کر ثابت کریں کہ ٹیلنٹ کا کوئی جینڈر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈرز کی ٹریننگ ہی نہیں بلکہ معاشرے میں باوقار مقام دینے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ انقلابی ووکیشنل ٹریننگ پروگرام سے ٹرانس جینڈر کی زندگیاں بدل رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  •   امریکا میں موجود 54 پاکستانی طلبا ایکسچینج پروگرام کے تحت اپنی تعلیم مکمل کریں گے، طے شدہ الانس اور مراعات بھی ملتی رہیں گی،امریکہ کی وضاحت
  • اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
  • زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، ترجمان پختونخوا حکومت
  • زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، انہوں نے نہروں کی منظوری خود دی، ترجمان پختونخوا حکومت
  • پنجاب اور خیبر پختونخوا کے  کئی علاقوں میں زلزلہ
  • خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ اسٹروک کا انتباہ جاری
  • پی ٹی آئی کا کے پی مائنز اینڈ منرل بل کی منظوری کیلیے عمران خان سے اجازت لینے کا فیصلہ
  • راولپنڈی کور میں فوجی افسران اور جوانوں میں تمغے دینے کی تقریب
  • خواجہ سراؤں کیلیے ٹیکنیکل اسکلز ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع
  • ایک ملازم ایسا بھی ہے جس کے انکریمنٹ لگ لگ کر مراعات جج کے برابر ہو چکیں،وکیل درخواستگزارکے ہائیکورٹ چیف جسٹسز کے اختیارات سے متعلق کیس میں دلائل