وزیر خارجہاسحاق ڈار کلامریکا جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد( مانیٹر نگ ڈ یسک )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 18 فروری کو امریکہ جائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شریک ہوں گے، یہ اجلاس چین نے فروری 2025 کے لیے
سلامتی کونسل کی اپنی گردشی صدارت میں بلایا ہے، اس کی صدارت چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کریں گے، پاکستان چین کے اس بروقت اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کی ترجیحات کو اجاگر کریں گے، وہ دورے کے دوران ترجیحات مذاکرات، تعاون اور جامع عالمی طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور دیں گے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار دوریکے دوران اپنے ہم منصبوں اور اقوام متحدہ کے سینئر حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر، عالمی امن کیلئے قربانی دی: اسحاق ڈار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق ملاقات اقوام متحدہ کے امن مشن کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ اسحاق ڈار نے یو این امن مشنز کیلئے پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو اپنے امن مشنز میں خدمات پر فخر ہے۔ کانفرنس یو این امن مشنز کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ہو گی۔ دریں اثناء ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسحاق ڈار کو فون کر کے 8 پاکستانیوں کے قتل کے واقعہ میں انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عباس نے تعزیت کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے کہا نعشیں واپس بھیجنے کیلئے تعاون بھی کریں گے۔ تیسری اقوام متحدہ امن مشن وزارتی تیاری کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے اسحق ڈار نے کہا پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لیے دستے بھیجے، پاکستانیوں نے عالمی امن و استحکام کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار عالمی امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے، امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ناگزیر ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ ہے۔