Express News:
2025-04-13@16:40:43 GMT

بانی پی ٹی آئی کے خطوط نے ممکنہ مصالحت کو مشکل بنا دیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

اسلام آباد:

سیاسی مبصرین نے کہا ہے کہ پانی پی ٹی آئی کے خطوط آرمی چیف کو مزید ناراض اور ممکنہ مصالحت کو مزید مشکل بنا دینگے۔

ایکسپریس ٹربیون کے رپورٹ کے مطابق موجودہ ڈیجیٹل دور میںگزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو  لگاتار خط لکھ کر ایک پرانی روایت زندہ کی،  جن میں  مبینہ انتخابی دھاندلی، کرپٹ سیاستدانوں کو اقتدار میں لانے پر تشویش کا اظہار جبکہ ادارے کے خلاف بڑھتی عوامی بے چینی سے  خبردار کیا۔

انہوں نے جیل  کے سخت حالات کا احوال بھی بیان کیا تاہم ان خطوط پر ردعمل  اہانت آمیز تھا۔

آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ نہ انہیں خط ملا، نہ وہ پڑھیں گے، بلکہ وزیراعظم کو بھیج دیں گے۔

وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی خطوط کو فوج مخالف پروپیگنڈے کیلئے استعمال اورتشہیر کرکے رائے عامہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش میں ہیں۔

مبصرین خطوط کو بانی پی ٹی آئی کی جیل میں بیٹھ کر اپنا سیاسی بیانیہ  زندہ رکھنے کی ایک سٹریٹجک چال قرار دیتے ہیں، جس میں آرمی چیف کو براہ راست مخاطب کرکے انہوں نے سیاست میں اثرورسوخ کا نمایاں کرنے کی کوشش کی۔

خطوط پر اہانت آمیز ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عمران خان سے بات کیلئے تیار نہیں  بلکہ خطوط آرمی چیف کو مزید ناراض کر سکتے ہیں۔

پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا کہ یہ خطوط سیاسی کھیل میں قابل توجہ رہنے کی سٹریٹجی کے علاوہ کچھ نہیں، خطوط کا مواد آرمی چیف کو مزید ناراض کرنے کے علاوہ ممکنہ مصالحت کو زیادہ مشکل بنا دے گا۔

خطوط پر آرمی چیف کے ردعمل پر انہوں نے کہا کہ ان پر’’نوکمنٹس‘‘ کے الفاظ کافی تھے۔

نمل یونیورسٹی کے پروفیسر طاہر نعیم ملک نے کہا کہ خطوط عمران خان کے اس موقف کے عکاس ہیں کہ وہ صرف اصل طاقتور فریق کیساتھ مذاکرات کے خواہاں ہیں۔

آرمی چیف کے نام کھلا خط لکھ  کر عمران خان نے طاقتور سٹیک ہولڈر پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کے علاوہ عوام کے سامنے اپنا کیس بھی پیش کیا تاہم اس کوشش میں انہوں آرمی چیف کو مزید ناراض ہی کیا ہے۔

کچھ مبصرین کے مطابق عمران خان کے خطوط بڑھتی مایوسی کی علامت اور اسٹیبلشمنٹ کیساتھ روابط بہتر بنانے کی ایک کوشش ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف کو مزید ناراض پی ٹی ا ئی کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی گئی

اسلام آباد(اوصاف نیوز)اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی ہے۔

با نی پی ٹی آئی کو 15 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، ان کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں و دیگر ضمانت کے کیسز زیر سماعت ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو سکیورٹی کے لیے خط لکھا گیا ہے جس میں عمران خان کی سکیورٹی کے لیے خصوصی گارڈز مانگے گئے ہیں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں‌ ایک گھنٹے میں‌دو مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے،مرکز راولپنڈی سے 60 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا،ماہرین

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کہیں گے،عمر ایوب
  • اسٹیبلشمنٹ سے مصالحت کی کوششیں، پی ٹی آئی کی خارجہ امور اور بین الاقوامی تعلقات کی کمیٹیاں تحلیل
  • عمران خان سے ملاقات کون کرے گا؟ فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کرے گی
  • اسٹیبلشمنٹ سے مصالحت کی کوششیں، جارحانہ موقف پر پی ٹی آئی کی خارجہ امورکمیٹی تحلیل
  • اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی
  • اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی
  • عمران خان کی 15 اپریل کو سیشن کورٹ میں پیشی، اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی
  • بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی گئی
  • جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی کا ساتھ نہیں چھوڑنا: زرتاج گل
  • فیملی کا مشکل ترین دور کونسا تھا؟ عمران ہاشمی کا درد بھرا انکشاف