مزدور رہنمائوں کی خیر محمد تنیو کی عیادت
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سینئر نائب صدر شاہد ایوب خان، این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال، الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی ذمہ دار اعجاز اللہ نے پریم یونین ریلوے کے سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو کی عیادت کی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔جبکہ سابق امیر جماعت اسلامی سندھ اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی اور سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹونے بھی خیر محمد تنیو کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عالمِ اسلام امریکا و اسرائیل کے منصوبے کیخلاف متحد ہو جائے: لیاقت بلوچ
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹونائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ امریکا غزہ جنگ بندی معاہدے کے خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ عالم اسلام امریکا اسرائیل کے منصوبے کے خلاف متحد ہو جائے۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائیل سول حکومت کی ناکامی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں سے محبت ہر پاکستانی کی رگ میں ہے۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ کرم میں امن معاہدہ کو سبوتاژ کرنا تباہ کن ہو گا۔