کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آفاق احمد کو عجلت میں گرفتار کیا گیا جس کی بھرپور مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ڈمپر جلانے کے پیچھے نہ آفاق ہیں نہ ایم کیو ایم، ہم عوام کی کیفیت بیان کررہے ہیں۔ شہر میں ڈمپر جلانے کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا، اب چاہے تو اس بیان پر مجھے بھی گرفتار کرلیں، شہر میں لسانی فسادات کیلئے ایک بار پھر اسٹیج سجایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آفاق احمد کی گرفتاری کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ قانون نافذ کرنے والوں کو ابھی سے بلایا جائے، رینجرز کو تنخواہ سندھ کے خزانے سے جارہی ہے، رینجرز کو ٹریفک پولیس کے ساتھ سڑکوں پر کھڑا کیا جائے، رینجرز کو ان واقعات کی پیشگی روک تھام کے لیے استعمال کیا جائے۔ فاروق ستار نے کہا کہ بدترین طرز حکمرانی ملک دشمنی ہے، پنڈی والے کہتے ہیں کہ سسٹم کو اکھاڑ دیں گے مگر سسٹم موجود ہے، چغلی کرنے والوں کو دھمکایا جاتا ہے، روک سکتے ہیں تو چغلی سننے والوں کو بھی روکیں، ہمارے اہم فیصلوں اور پالیسیوں میں گورنر سندھ کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، یہاں حالات کسی وقت بھی ایٹم بم کی طرح پھٹ سکتے ہیں، 100 افراد کی ہلاکت کے باوجود وزیر اعلیٰ یا کسی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کوئی ہمدردی کا بیان نہیں آیا۔ شہر کی صورتحال پر حکومت کو فوراً تلاش حل کرنا ہوگا ورنہ 85 سے زیادہ بدتر حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فاروق ستار نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی کے شہریوں کے لیے ڈمپر بدستور خطرہ

کراچی ( رپورٹ \محمد علی فاروق ) خوفناک حادثات کے ایک سلسلے کے باوجود ڈمپر کراچی کے شہریوں کے لیے بدستور خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ ان لاپرواہ گاڑیوں کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے مکینوں کی حفاظت کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔حالیہ حادثات نے حکام کی جانب سے کراچی میں ڈمپروں کے آپریشن کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی فوری ضرورت ہے تاہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کی عدم موجودگی نے بہت سے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ کیا حکام مزید سانحات کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔کراچی کے عوام صرف الفاظ کا نہیں عمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ حکام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کریں کہ ڈمپر ڈرائیور محفوظ اور ذمے داری سے ڈمپر چلائیں ۔ اس حوالے سے سخت ضابطوں کا نفاذ، باقاعدگی سے معائنہ کرنا اور ڈرائیوروں کو ان کی غفلت پر سزائیں دینا لازمی ہے ۔ محفوظ سڑکیں کراچی کے شہریوں کا حق ہے، اس حق کے تحفظ کو یقینی بنانا حکام کی ذمے داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے شہریوں کے لیے ڈمپر بدستور خطرہ
  • صوبائی وزیر شرجیل میمن کے احکامات نظرانداز
  • کراچی کورنگی میں ڈکیت کو جلانے کی ویڈیو چار سال پرانی نکلی
  • ٹینکر حادثات پر سیاسی بیان بازی نہ کی جائے، شرجیل میمن
  • فاروق ستار کو شرجیل میمن نے دوران پریس کانفرنس ٹوک دیا
  • خالی ڈھول
  • کراچی: ٹینکرز کو جلانے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف نیوٹاؤن تھانے میں درج
  • کراچی میں ٹریفک حادثات، امن و امان پر وزیرِاعلیٰ سندھ نے کانفرنس بلا لی
  • ڈمپر گردی بند کرائی جائے اور آفاق احمد کو فوری طور پر رہا کیا جائے، بابر غوری
  • ڈمپر و ٹینکر ز سے اموات پر جماعت اسلامی عدالت پہنچ گئی ۔ 21فروری کو احتجاج کا اعلان