کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متحدہ نے ہمیشہ دوسروں کی میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے، فاروق ستار اور دیگر متحدہ لیڈران ذہن نشین کرلیں کہ الزامات سے ان کا قد اونچا نہیں ہونے والا۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے عوام دہائیوں تک متحدہ کی تشدد سے بھرپور دھونس والی سیاست کے رحم و کرم پر تھے، اب متحدہ کی دھونس نہیں چل پا رہی تو عوام کو بھڑکا کر حادثات کی بنیاد پر فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ رہنما فاروق ستار کی ہرزہ سرائی بے بنیاد، جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہے، فاروق ستار پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ پر الزمات سے قبل اپنی سیاہ تاریخ پر نظر ڈالیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پر الزامات لگانے والے ماضی میں شہر کا امن اور ترقی تباہ و برباد کرنے میں ملوث رہے ہیں، لسانی فسادات، تشدد، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ متحدہ کی وطیرہ تھا۔انہوں نے کہا کہ آفاق احمد کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، متحدہ مگر مچھ کے آنسو بہانا بند کرے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کک سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے، جبکہ ایم کیو ایم انتشار پھیلانے میں مصروف ہے، پشتونوں اور اردو بولنے کے درمیان نفرت پھیلانے کی سازش ایم کیو ایم خود کرتی آئی ہے، عوام جانتے ہیں کہ اصل فسادی کون ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن نے کہا فاروق ستار نے کہا کہ

پڑھیں:

جیکب آباد ،نائب امیرجماعت اسلامی سندھ پروفیسرنظام الدین میمن فاتحہ خوانی کررہے ہیں

جیکب آباد ،نائب امیرجماعت اسلامی سندھ پروفیسرنظام الدین میمن فاتحہ خوانی کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • سندھ وفاق کے اپنے حقوق پر واضح موقف رکھتا ہے،شرجیل میمن
  • صوبائی وزیر شرجیل میمن کے احکامات نظرانداز
  • شرجیل میمن کا حکم نظرانداز، کراچی میں چارجڈ پارکنگ مافیا کا راج برقرار
  • ٹینکر حادثات پر سیاسی بیان بازی نہ کی جائے، شرجیل میمن
  • فاروق ستار کو شرجیل میمن نے دوران پریس کانفرنس ٹوک دیا
  • کراچی: ٹریفک حادثات کو لسانی یا سیاسی رنگ نہ دینے پر سب کا اتفاق ہوگیا، شرجیل میمن
  • کراچی میں ٹریفک حادثات، امن و امان پر وزیرِاعلیٰ سندھ نے کانفرنس بلا لی
  • پاکستانی خلائی مشن کا نام تجویز کرنیوالے کیلیے خطیر رقم کے انعام کا اعلان
  • پیپلز پارٹی کیخلاف سیاست کرنا جرم بنادیا گیا، کاشف شیخ( غلام مرتضیٰ جتوئی کی فی الفور رہائی کامطالبہ)
  • جیکب آباد ،نائب امیرجماعت اسلامی سندھ پروفیسرنظام الدین میمن فاتحہ خوانی کررہے ہیں