کیماڑی اورحیدری میں مقابلہ‘ 3زخمی ملزمان سمیت4 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) حیدری مارکیٹ میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ مقابلہ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی .ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق پولیس مقابلہ اندرون الفلاح گراؤنڈ بلاک ایچ نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ میں ہوا۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 3 ساتھی ملزمان فرارہوگئے۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق زخمی گرفتار ملزم کی شناخت محمد علی عرف چوچا سے ہوئی۔ملزم کے قبضے سے 1پستول بمعہ میگزین اور موٹر سائیکل برامد ہوئی۔زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ پولیس نے فراری ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس اس حوالے سے مذید تفتیش کررہی ہے۔ دوسری جانب اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کیماڑی اور پاک کالونی پولیس کا اصفہانی محلہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ دو زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار اسلحہ برآمد کرلیا۔انچارچ اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کیماڑی راجہ خالد کے مطابق پاک کالونی اصفہانی محلہ میں پولیس مقابلہ ہوا۔پولیس نے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو اسٹریٹ کریمنل ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ زخمی ملزمان کا ایک ساتھی بھی گرفتار کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور: دوہرے قتل کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت عدالت سے فرار
لاہور کی سیشن کورٹ سے دوہرے قتل کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت فرارہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پولیس دوہرے قتل کے ملزمان کو سیشن کورٹ عدالت میں پیشی پر لیکر آئی تھی، ملزمان کو بخشی خانے میں بند کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان پولیس اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے بخشی خانے سے فرار ہوئے۔
ذرائع نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے سیشن کورٹ کے تمام دروازے بند کردیے اورملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن سیشن کورٹ میں شروع کردیا۔