Express News:
2025-04-15@09:48:13 GMT

خوابوں کی تعبیر

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

مار پڑنا

شازیہ بھٹہ، ڈیرہ غازیخان

خواب : میں نے دیکھا کہ کہیں سڑک پہ لڑائی ہو رہی ہے اور میں اور میرے میاں بھی ادھر موجود ہیں اور جانے کوئی ہماری طرف کیا اشارہ کرتا ہے کہ سب لوگ ہماری طرف لپکتے ہیں اور ہم کو بہت مارتے ہیں ۔ میرے میاں بھی لوگوں کو مارتے ہیں مگر وہ تعداد میں زیادہ ہونے کی وجہ سے ہم کو مارتے ہی چلے جاتے ہیں اور ہم خود کو ان سے چھڑا نہیں سکتے ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

جوتا گندا ہونا

محمد اختر، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے پاوں پہ انسانی گندگی لگ گئی ہے ۔ میں اپنا جوتاصاف کرنے کے لئے گھاس پہ رگڑتا ہوں ۔ وہاں پہ میرے دفتر کے کلرک بھی موجود ہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی ناگہانی پریشانی و صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

بیل سوکھنا

عبدالرحمان، ملتان

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے دفتر کے باہر لگی انگور کی بیل کو حیران ہو کر دیکھ رہا ہوں کہ کل تک تو اتنی ہری بھری تھی اور اچھے خاصے خوشے بھی لٹک رہے تھے اور آج سوکھ گئی ہے ۔ میں اپنے مالی کو بلا کر بہت ڈانٹتا ہوں اور پھر دکھی ہو کر اپنے کمرے میں چلا جاتا ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

اخروٹ کا حلوہ بانٹنا

 سرور خان، پشاور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے صحن میں بہت زیادہ اخروٹ لے کر بیٹھا ہوں ۔ اپنی بیوی کو دے رہا ہوں کہ میرے ساتھ مل کر ان کو سب لوگوں میں بانٹ دے اور میرے والدین کے لئے اس کا حلوہ بنا دے ۔ اس کے بعد اپنے سارے رشتے داروں کو وہ بھجواتا ہوں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

اڑتے ہوئے گرنا

رشیدہ بیگم، کراچی

خواب : میں نے دیکھا کہ جیسے میں ہوا میں تیرتی ہوئی کہیں اڑتی جا رہی ہوں اور میرے پیچھے کچھ پر نما چیز بھی موجود ہے اور میں تیزی سے ہوا میں دائیں بائیں گھوم رہی ہوں۔ اسی اثنا میں ایک بہت بڑا سا پرندہ میری طرف آتا ہے اور مجھے چونچ مارتا ہے جس سے میں ایک دم نیچے گہرائی کی طرف گرنے لگتی ہوں ۔ میں چیختے ہوئے خود کو گرنے سے روکنے کی کوشش کرتی ہوں مگر کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور میں تیزی سے گرتی ہی چلی جاتی ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

دوستوں کے ساتھ پارٹی میں شرکت

 ندیم وڑائچ، گوجرانوالہ

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے دوست مل کر کسی پارٹی میں گئے ہیں اور میں بھی ان کے ساتھ ہوں وہاں سب لوگ رقص میں مصروف ہیں ۔ میرے دوست مجھے بھی زبردستی ساتھ گھسیٹ لیتے ہیں۔ دل میں مجھے تھوڑی شرمندگی محسوس ہو رہی ہوتی ہے مگر اس کے باوجود میں رکتا نہیں ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

مسجد کی صفائی کرنا

احمد علی، کراچی

خواب : میں نے دیکھا کہ کسی چھوٹی سی مسجد میں صفائی کر کے کھانا سجا رہا ہوں اور اس کے بعد نمازیوں میں کچھ دینی کتب تقسیم کر رہا ہوں ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی اور خواب کا اگلا حصہ یاد نہیں رہا ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

دعوت میں آگ لگنے سے بھگدڑ

عاشق حسین، فیصل آباد

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر میں بہت سے مہمان ہیں جو شائد کسی دعوت کے سلسلے میں آئے ہیں ، پھر ایک دم پتہ نہیں کیسے وہاں آگ لگ جاتی ہے سب لوگ جلدی سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے ہیں ، مگر الٹا وہاں رش کی وجہ سے کوئی باہر نہیں نکل پاتا ، وہاں کافی خوفناک صورتحال ہو جاتی ہے اور لوگوں اور بچوں کے شور سے بالکل کسی کو کسی کی بات سمجھ نہیں آ رہی ہوتی ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں۔

گھر سے مٹی اٹھا کر باہر پھینکنا

جمیل منصور، اسلام آباد

خواب : میں نے دیکھا کہ میرا سارا گھر مٹی سے بھرا ہوا ہے اور میں اپنی بہن کے ساتھ مل کر اس کو اٹھا اٹھا کر بابر پھینک رہا ہوں ۔ مگر ہر جگہ جیسے کسی نے ٹرک بھر بھر کر پھینکی ہو ایسا محسوس ہوتا ہے ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

بیڈ کے نیچے سانپ

روبینہ خان ، پشاور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے بیڈ کے پاس کچھ سانپ بل کھائے بیٹھے ہیں اور میں یہ سوچ رہی ہوں کہ آخر میری سہیلی نے ان کو میرے گھر بھیج ہی دیا۔ مگر میں ان کے خوف کی وجہ سے نیچے نہیں اتر پا رہی اور وہیں پتھر بنی بیٹھی رہتی ہوں۔

تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

تنگ و تاریک جگہ

نثار لالی، سرگودھا

خواب :میں نے دیکھا کہ کوئی تنگ و تاریک جگہ ہے جیسے کوئی قبر نما جگہ ہو جہاں میں ہوں وہاں میرا دل بہت زیادہ گھبرا رھا ہے۔ جیسے سانس رکتے وقت محسوس ہوتا ہے ۔ میں آواز دینے کی کوشش کرتا ہوں مگر گلے سے کوئی آواز نہیں نکلتی ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میری حالت مزید خراب ہوتی چلی جاتی ہے۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

پودے لگانا

محمد طاہر، حیدر آباد

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں بہت سارے گلاب کے پھول اور پودے لے کر آیا ہوں کہ اپنے گھر کے ساتھ ساتھ آس پاس کے علاقے میں بھی لگاوں گا، میرے ساتھ میرے کچھ دوست بھی ہیں جو ہر جگہ پودے لگا رہے ہیں ۔

خواب : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

چھت سے گرنا

غلام عباس، گجرات

خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی اونچی بلڈنگ پہ کھڑا ہوں اور جانے کیسے گر جاتا ہوں ۔ میں بہت چیختا چلاتا ہوں مگر پکڑنے کے لئے کچھ ہاتھ نہیں آتا ۔ شائد میں زمیں پہ گر جاتا ہوں، اب یہ مجھے یاد نہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ دشمن کے غالب آنے کا خدشہ ہے ۔کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

خراب پیاز

نذیر بوسال، منڈی بہاؤالدین

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہم نے منڈی سے بہت سارا پیاز خریدا ہے جو گھر آ کر دیکھا تو گندا بھی تھا اور بدبو دار بھی۔ خود کو پریشان دیکھتا ہوں کہ اتنا پیسہ لگانے کے بعد مجھے اتنا نقصان اٹھانا پڑا ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے۔گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں۔

گلاب کے پھول

سہیل رانا، مریدکے

خواب : میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر بہت بڑے بڑے گلاب کے پھول کھلے ہیں جن کی خوشبو بہت زیادہ دل و دماغ کو معطر کر رہی ہے ۔ میری والدہ کا نماز کا تخت بھی ادھر رکھا ہے کہ معطر ماحول میں عبادت کی جا سکے ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاھر کرتا ھے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

آندھی میں کچھ دکھائی نہ دینا

نیلوفر خان، کوئٹہ

خواب : میں نے دیکھا کہ بہت شدید آندھی ہے اور مٹی بہت زیادہ اڑ رہی ہے۔ میں چھت پہ کھڑی ہوں مگر مجھے شدید آندھی کی وجہ سے دروازہ نہیں مل رہا ۔ میں زور زور سے اپنی امی کو آواز دیتی ہوں مگر وہ بھی جانے کہاں ہیں کہ مجھے کوئی آواز سنائی نہیں دیتی۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

کمرہ سامان سے بھرا ہوا

 ناصرہ عباسی، راولپنڈی

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر میں بہت زیادہ اجناس دالیں وغیرہ اکٹھی کر رہی ہوں اور اپنے بھائی سے کہہ رہی ہوں کہ وہ سارے پیسے بھی ادھر لا کر جمع کر لے ۔ خواب میں پورا کمرہ ہی چیزوں سے بھرا ہوا تھا مگر میرا دل مزید سامان لا کر رکھنے کو کر رہا تھا، پھر میں اپنے بھائی کو بلاتی ہوں کہ میرے ساتھ مل کر جگہ بنائے تا کہ ھم اور سامان رکھ سکیں ۔

تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے ۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے ۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کر اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

والدہ دودھ کا گلاس دیتی ہیں

رشیدہ خاتون، کراچی

خواب : میں نے دیکھا کہ میری والدہ نے مجھے دودھ کا گلاس دیا ہے مگر وہ ذائقے میں بہت ہی خراب اور بدبو دار ہے ۔ میں اپنی بہن کو کہتی ھوں کہ اس کو چکھ کر دیکھو کتنا بد ذائقہ ہے مگر وہ پینے سے انکار کر دیتی ہے ۔ میں اپنی والدہ کے خوف سے پینے کی کوشش کرتی ہوں مگر مجھ سے پیا نہیں جاتا، عجیب کھٹا اور بدبودار ہوتا ہے ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی ا ئے گی ا پ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی ا پ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں کاروباری معاملات میں کسی صورتحال کا سامنا ہو کاروبار میں کی کوشش کر مشکل پیش ا بہت زیادہ کی وجہ سے میں اپنے اور میں رہا ہوں ہوں اور رہی ہوں ہوں مگر ہیں اور کہ میرے رکاوٹ ا سکتی ہے میں بہت کے ساتھ ہے اور مگر وہ ہوں کہ

پڑھیں:

ایران جوہری ہتھیار کا خواب ترک کرے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اگر جوہری ہتھیار بنانے کا خواب نہیں چھوڑتا تو امریکا فوجی کارروائی سمیت ہر ممکن آپشن استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران بظاہر امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے پر پیشرفت میں تاخیر کررہا ہے اور اگر اس نے اپنے عزائم ترک نہ کیے تو امریکا سخت ردعمل دے گا۔

مزید پڑھیں: ایران نے معاہدہ نہ کیا تو ایسی بمباری ہوگی جو اس سے پہلے نہیں دیکھی گئی، ٹرمپ کی کھلی دھمکی

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار کا خیال چھوڑ دینا ہوگا، انہیں یہ واضح طور پر سمجھ لینا چاہیے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو کیا امریکا فوجی حملے کا راستہ اختیار کرے گا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ یقیناً، ہمارے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے کافی قریب پہنچ چکا ہے اور اسے جلد فیصلے لینے ہوں گے تاکہ امریکا کے سخت ردعمل سے بچا جا سکے۔

ادھر عمان میں حالیہ دنوں امریکا اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات کا پہلا دور ہوا، جسے فریقین نے مثبت اور تعمیری قرار دیا ہے۔ دوسرا دور آئندہ ہفتے اٹلی کے دارالحکومت روم میں متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا سے بالواسطہ بات چیت کے لیے تیار، ایران نے ٹرمپ کے خط کا جواب دیدیا

ذرائع کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد ممکنہ معاہدے کے فریم ورک پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ یاد رہے کہ سابق صدر باراک اوباما کے دور میں 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کو ٹرمپ انتظامیہ نے 2018 میں ختم کر دیا تھا، جبکہ بائیڈن دور میں بھی ایران کے ساتھ معاہدے کی بحالی کے لیے کوششیں کی جاتی رہیں مگر خاطر خواہ پیشرفت نہ ہو سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایران ٹرمپ

متعلقہ مضامین

  • ایران کو جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑ دے.ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایسا کوئی قانون پاس نہیں کریں گے جس سے صوبے کو نقصان ہو: شہرام ترکئی
  • ایران جوہری ہتھیار کا خواب ترک کرے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے، ٹرمپ
  • نہریں نہیں بننے دینگے ہمارا کیس مضبوط، کوئی مسترد نہیں کر سکتا: مراد شاہ 
  • سیم کونسٹاس کے بعد بھارتی بلے باز بھی بمراہ کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے
  • کراچی میں ایک اور خواب سڑک پر بکھر گیا، نوجوان کی المناک موت پر ہر آنکھ اشکبار
  • دفعہ370 کی بحالی تک کوئی بھی الزام یامقدمہ مجھے خاموش نہیں کرا سکتا، آغا روح اللہ
  • نوشہرہ : مسلح افراد کی فائرنگ سے محکمہ ایکسائز کے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • نوشہرہ: ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ سے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور شہید
  • پشاور میں ایکسائز پیٹرولنگ کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار شہید