اسحاق ڈار 18 فروری کو امریکہ جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شریک ہوں گے، یہ اجلاس چین نے فروری 2025ء کے لیے سلامتی کونسل کی اپنی گردشی صدارت میں بلایا ہے، اس کی صدارت چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 18 فروری کو امریکہ جائیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شریک ہوں گے، یہ اجلاس چین نے فروری 2025ء کے لیے سلامتی کونسل کی اپنی گردشی صدارت میں بلایا ہے، اس کی صدارت چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کریں گے، پاکستان چین کے اس بر وقت اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کی ترجیحات کو اجاگر کریں گے، وہ دورے کے دوران ترجیحات مذاکرات، تعاون اور جامع عالمی طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور دیں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار دورےکے دوران اپنے ہم منصبوں اور اقوام متحدہ کے سینئر حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سلامتی کونسل اسحاق ڈار
پڑھیں:
ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج ،ایٹمی پروگرام پر بات چیت متوقع
شارجہ(اے بی این نیوز) ایٹمی پروگرام تنازع پر ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج عمان میں ہوں گے۔ دونوں فریق عمانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد مذاکرات کا آغاز کریں گے،
عباسی عراقچی ایران اور اسٹیو و ٹکوف امریکی وفد کی قیادت کریں گے، عمانی وزیر خارجہ پیغام رسانی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، مذاکرات سے ایران کی ترجیحات واضح ہوں گی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ حقیقی اورمنصفانہ معاہدہ چاہتے ہیں۔
جارح مزاج بیٹر کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا