تحریک انصاف کا عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
تحریک انصاف نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔
ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں اور اس سلسلے میں وکلاء اور دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر مسلط حکمرانوں کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں اور تحریک انصاف اس حکومت کے خاتمے تک اپنی تحریک جاری رکھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ایک نالائق ترین وزیر اعلیٰ کو مسلط کیا گیا ہے اور عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم، تحریک انصاف اپنی سیاسی حکمت عملی کے تحت عوام کے حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھائے گی۔
ملک احمد خان بھچر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عید کے بعد ایک منظم اور مؤثر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: احتجاجی تحریک تحریک انصاف کے بعد کہا کہ
پڑھیں:
امریکا کے غلاموں کیخلاف تحریک کی قیادت کراچی کریگا، حافظ نعیم الرحمٰن
یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یکجہتی غزہ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل کو ملتان، 20 اپریل کو اسلام آباد میں غزہ مارچ ہوگا، اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، جس کی فلسطینی قیادت سے بھی توثیق لی ہے، عالم اسلام کی دیگر تنظیموں سے بھی اس روز ہڑتال کی بات کریں گے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں کاروبار بند کرکے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہان اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی خطوط لکھ رہا ہوں، پوری دنیا میں امریکا کی غلاموں کے خلاف تحریک شروع کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے غلاموں کے خلاف تحریک کی قیادت کراچی کرے گا اور ہم کامیابی حاصل کریں گے۔