Jang News:
2025-02-20@20:13:25 GMT

اٹک: 2 افغان باشندوں کے والدہ سمیت مبینہ اغوا کا مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

اٹک: 2 افغان باشندوں کے والدہ سمیت مبینہ اغوا کا مقدمہ درج

اٹک سے 2 افغان باشندوں کے والدہ سمیت مبینہ اغوا کا مقدمہ تھانہ واہ کینٹ میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ لاپتہ شخص کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چند روز قبل اپنے شوہر، دیور، ساس اور نند کے ہمراہ افغانستان سے آئے ہیں۔

مدعی مقدمہ نے مزید کہا کہ 14 فروری کو جرمنی سے میرے دیور نے فون کیا کہ آپ کو ایک شخص ملنے آئے گا، میرے دیور نے بتایا آپ کا جرمنی منتقلی سے متعلق پراسیس ہونے والا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے بتایا کہ میرا شوہر عبدالمجید، دیور مومن اور ساس نرگس ایک صدیق نامی شخص کے ساتھ چلے گئے، جب سے میرا شوہر، ساس اور دیور گھر سے گئے ہیں ان کا کوئی پتہ نہیں چل رہا۔

اٹک پولیس کے مطابق افغان نیشنل فیملی کے لاپتہ ہونے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ واقع سے متعلق مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی حاصل کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ویڈیو میں فیملی کو مرضی سے کسی شخص کے ساتھ جاتے اور کھانا کھاتے دیکھا گیا۔ افغان فیملی کا کیس اغواء کا نہیں لگتا، تمام زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری طرف مبینہ اغوا ہونے والے افغان شہریوں پر تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ مبینہ اغواکاروں نے مغویوں پر تشدد کی ویڈیو متاثرہ خاندان کو ارسال کی اور بدلے میں تاوان کا مطالبہ کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

 مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس؛ عدالت نے ملزم ارمغان کا 4 روزہ ریمانڈ دے دیا

کراچی:

 مصطفی عامر اغوا و قتل کیس میں اہم پیش رفت، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 4 مقدمات میں مرکزی ملزم ارمغان کو جسمانی ریمانڈ پر اے وی سی سی کے حوالے کردیا۔

کراچی میں عدالت عالیہ کے حکم پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کے روبرو پولیس نے مصطفی عامر اغوا کیس سمیت 4 مقدمات میں مرکزی ملزم ارمغان کو پیش کیا۔ پیشی کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے، عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ کو مارا تونہیں؟ جس پر ملزم نے غم زدہ انداز میں بتایا کہ مجھے بہت مارا ہے۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ہمیں ملزم کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ چاہیے تاکہ تفتیش کرسکیں۔ ملزم کمرہ عدالت میں بیہوش ہوکر گر گیا۔ پولیس ملزم کو ہوش میں لانے کےلیے کوشش کرتی رہی۔ ملزم کے منہ پر پانی ڈالا گیا تاہم ملزم ہوش میں نہ آیا۔ پولیس افسران و اہلکاروں نے ملزم ارمغان کمرہ عدالت میں بینچ پر لِٹا دیا۔

وکیلِ صفائی نے کہا کہ ملزم کی حالت ٹھیک نہیں، اس کا میڈیکل کرایا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے دن ہی میڈیکل ہو جانا چاہیے تھا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کہ ملزم کا ریمانڈ کیوں چاہیے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ آلہ قتل برآمد کرنا ہے، اور تفتیش کرنی  ہے اس لیے ریمانڈ چاہیے۔ عدالت نے ملزم کو 4 دن کے جسمانی ریمانڈپر اے وی سی سی کی تحویل میں دے دیا۔ 

عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کی پیش رفت اور میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد پولیس اہلکاروں نے ملزم ارمغان کو اپنے کندھوں پر عدالت سے بکتر بند گاڑی میں منتقل کیا۔ ملزم ارمغان بکتر گاڑی میں بھی الٹا لیٹ گیا۔

متعلقہ مضامین

  • شوہر سے 15 لاکھ روپے ہتھیانے کیلیے اپنے ہی بیٹے کے اغوا کا ڈرامہ کرنے والی خاتون گرفتار
  • غیرقانونی باشندوں کی واپسی میں ناروا سلوک ، افغان ناظم الامور کا دعویٰ مسترد
  • تاوان کیلیے اغوا کیا گیا سیکورٹی گارڈ کا بچہ بازیاب
  • پاکستان نے غیرقانونی باشندوں کی واپسی میں ناروا سلوک کا افغان ناظم الامور کا دعویٰ مسترد کردیا
  • کراچی، نوجوان کی مبینہ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ، مقدمہ درج
  • پاکستان نے افغان باشندوں کے ساتھ ناروا سلوک کے افغانستان کے دعوے مسترد کر دیے
  • پاکستان نے غیرقانونی باشندوں کی واپسی میں ناروا سلوک کا افغان ناظم الامور کا دعویٰ غلط قرار دے دیا
  •  مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس؛ عدالت نے ملزم ارمغان کا 4 روزہ ریمانڈ دے دیا
  • کراچی: ٹینکرز کو جلانے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف نیوٹاؤن تھانے میں درج
  • گلبرگ سے اغوا خاتون کیلاش سرجانی سے مل گئی