ہم تجاوزات کے خلاف نہیں مگر گرمی کی شدت اور بارش سے بچاو کے لیے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، تاجر رہنما
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ تاجر برادری تجاوزات کی خلاف نہیں مگر تجاوزات اور شیڈ گرائے جانے کی آڑ میں دکانیں گرا کر کروڑوں کا معاشی نقصان پہنچا رہی ہے جس کی زندہ مثال حسین اگاہی میں تاجر کی دو دکانیں گرانے کی وجہ سے شارٹ سرکٹ کے باعث جل کر راکھ ہو گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران کے عہدیداران نے ضلعی انتظامیہ ملتان اور میونسپل کاربوریشن وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو بدنام کرنے کی گھناونی سازش قرار دے دیا ہے جو تجاوزات اور شیڈ گرائے جانے کے لیے تاجر نمائندہ تنظیموں سے مزاکرات کی بجائے غلط حکمت عملی کے زریعے نہ صرف دکانیں گراکر معاشی نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ چھوٹے اور غریب دکانداروں پر 20 ہزار روپے سے 50 ہزار روپے تک جرمانے بھی کر رہی ہے، جس کے جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، چار فٹ شیڈ کی اجازت دی جائے نہ کہ چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کا معاشی قتل کیا جائے، ضلعی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک سے قبل روش نہ بدلی تو مرکزی تنظیم تاجران صوبہ بھر میں احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، مرکزی سینیئر وائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم، صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر، ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ، صدر ملتان خالد محمود قریشی، جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا محمد ہاشم علی، ملتان ڈوثزن کے جنرل سیکرٹری میاں تنویر لنگاہ، جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راو لیات علی، جنوبی پنجاب کے نائب صدر ملک قیصراقبال، جنوبی پنجاب کے نائب صدر خواجہ رضوان صدیقی نے پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ تاجر برادری تجاوزات کے خلاف نہیں مگر تجاوزات اور شیڈ گرائے جانے کی آڑ میں دکانیں گرا کر کروڑوں کا معاشی نقصان پہنچا رہی ہے جس کی زندہ مثال حسین اگاہی میں تاجر کی دو دکانیں گرانے کی وجہ سے شارٹ سرکٹ کے باعث جل کر راکھ ہو گئیں جس کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ضلعی انتظامیہ ملتان نے تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کی تھرتھلی مچائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے، ہم تجاوزات کے خلاف نہیں مگر گرمی کی شدت اور بارش سے بچا کے لیے چار فٹ شیڈ اور ترپالیں لگانے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیراعلی پنجاب اور ضلعی انتظامیہ زمینی حقائق کو مت نظر رکھیں جہاں پر 80 فیصد سے زائد چھوٹے تاجروں اور غریب دکانداروں کا روزگار ہے اور اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہوگی کہ اب 90 ہزار روپے کا تشہری بورڈ لگانے کی منظوری دی جا رہی ہے غریب دکاندار اس کے پیسے کہاں سے بھرے گا اگر تجاوزات ختم کرنے بورڈ لگانے کا فیصلہ ہے تو اسے پورے ملک پر لاگو کیا جائے نہ کہ پنجاب میں الگ قانون اور سندھ میں الگ قانون ہو اور دیگر صوبوں میں بھی الگ قانون ہو ں حکومت پنجاب اور انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور دکانداروں کو بے روزگار نہ کریں۔
اُنہوں ے کہا کہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ تھڑے تک توڑے جا رہے ہیں، تاجر برادری کا ریڑھی مافیا سے کوئی تعلق نہیں، ضلعی انتظامیہ اور کارپوریشن بتائیں کہ شہریوں کیلئے پیدل سفر کرنے والے فٹ پاتھوں پر ریڑھی دکانداروں کو کس نے جگہ فراہم کی ہے، وزیراعلی پنجاب ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کریں جو انہیں بدنام کرنے کی بھرپور پالیسی پر عمل پیرا ہیں، انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کی تپش اور بارش سے بچنے کے لیے چار فٹ شیڈ اور ترپالیں لگانے کی اجازت دی جائے نہ کہ تاجروں کو شٹر ڈان، احتجاجی دھرنوں اور مظاہروں پر مجبور کیا جائے، اگر تاجر سڑکوں پر نکل آئے تو اس کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ملتان اور میونسپل کارپوریشن ہوں گے جن کی غلط حکمت عملی کے نتیجے میں ملتان کے تجارتی و کاروباری طبقہ میں شدید غصے کا اظہار پایا جاتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنوبی پنجاب کے ضلعی انتظامیہ خلاف نہیں مگر تاجر برادری کیا جائے کے خلاف کے لیے کہا کہ رہی ہے
پڑھیں:
الیکٹرو بس کا افتتاح، شادی میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم
لاہور ( نیوز رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے الیکٹروبس سروس پائلٹ پراجیکٹ ک کا افتتاح کر دیا۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے الیکٹرک بس کا کرایہ 20روپے مقرر کرنے، طلبہ،بزرگ شہری اورسپیشل افراد کیلئے مفت سفر کی سہولت کا اعلان کیا۔ مریم نوازشریف نے اگست میں مزید 500 الیکٹرک بسیں لانے، فیصل آباد اورگوجرانوالہ میں بھی اگلے مالی سال تک میٹروبس شروع کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ کا پنجاب میں انڈر گراؤنڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی اورپاکستان کی پہلی ٹرام ٹھوکرنیاز بیگ سے ہربنس پور تک چلانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف ملے تونوازشریف اورمجھ سے زیادہ خوش کوئی نہیں ہوتا۔ سموگ کی وجہ سے بچے بزرگ بیمار ہوتے ہیں تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔ الیکٹرک بس کا کرایہ 20روپے رکھنے پر سب سے زیادہ خوشی مجھے ہے۔ عام پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ بھی عوام پر بوجھ کے مترادف ہے۔20روپے پنجاب میں الیکٹرک بس کا کرایہ باقی صوبوں میں سب سے کم ہے۔الیکٹروبس سروس میں فری وائی فائی،موبائل چارجنگ اورہراسگی کے واقعات سے روکنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ گوگل پر الیکٹر ک بس کی آمدو رفت کا شیڈول چیک کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سندھ میں بھی الیکٹرک بس شروع کی لیکن پنجاب میں بسوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ خدمت اوراختراع میں مخالفین نوازشریف سے بازی نہیں لے جاسکتے۔پاکستان کے ہر قابل ذکر پراجیکٹ پر مسلم لیگ ن اورنوازشریف کی مہر لگی ہے۔ موٹرویز سمیت ہر قابل ذکر منصوبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں شروع ہوا۔ملک میں جدید دور کا آغاز مسلم لیگ(ن) کے دور میں ہوا۔ڈویلپمنٹ مسلم لیگ (ن) کا برینڈ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ حلفاً کہہ سکتی ہوں کہ کبھی وزیراعظم سے کوئی پراجیکٹ نہیں مانگا،حالانکہ سب مانگ رہے ہوتے ہیں۔مقامی وسائل بڑھا کر عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعظم سے میری نسبت باقی صوبے زیادہ شیئر لے جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بلوچستان کی بچیاں لاہور آئیں،اچھا لگا۔ تعصب سے بالاتر ہوکر عقل و دانش سے سوچیں توہر سوال کا جواب مسلم لیگ (ن) کے حق میں آتا ہے۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ پانچ سال پورے کریں گے تو پانچ لاکھ گھر پنجاب میں بن چکے ہوں گے۔ سب کو پتہ ہے کہ پاکستان کو ہر بحران سے کس نے نکالا۔سب جانتے ہیں مسجد نبوی کے احاطے میں گالیاں دینے کا کلچر کس نے متعارف کرایا۔ مخالفین ہماری کارکردگی پر بات نہیں کرسکتے۔ سی ایم ہاؤس میں بیٹھ کر اپنا کوئی ذاتی کام نہیں کرتی۔اپنی کرسی کو کاروبار کے لئے کبھی استعمال نہیں کیا۔نوازشریف نے کہا کہ سب جانتے ہیں 9مئی اورجناح ہاؤس حملے کا داغ کس پر لگا۔کے پی کے، سندھ اوربلوچستان بھی میرا ہے۔ پہلی بار شہداء کی یادگاروں پر حملے کس بدنصیب کے حصے میں آئے۔اب پورے پنجاب میں صفائی ہوتی ہوئی نظر آئے گی۔پاکستان کا چپہ چپہ نوازشریف کی خدمت کی گواہی دیتاہے۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کو بحرانوں سے نکال لیا۔ وزیراعظم شہبازشریف صاحب نے اللہ کے فضل و کر م سے ملک کو سنبھال لیا۔اگر ملک کو ترقی کرنی اوردنیا میں عزت اوروقار حاصل کرنا تو مسلم لیگ (ن)کی حکومت کا تسلسل چاہیے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ خود اصرار کرکے الیکٹرو بس کا کرایہ کم کرایا، عوام پر بوجھ برداشت نہیں۔ اس سے قبل وزیراعلی مریم نواز نے الیکٹرو بس پر سوار ہوکرایکسپو سینٹر پہنچیں تو شاندار استقبال کیاگیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے الیکٹرو بس کے پہلے فلیٹ کو روٹ کے لئے روانہ کیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے بلوچستان کے مختلف اضلاع کی یونیورسٹیوں، کالجز، ٹیکنکل ایجوکیشن کے 49 طالبات اور 14خواتین اساتذہ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے بلوچستان کے وفد کو لیپ ٹاپ اور تحائف پیش کیے گئے۔ بلوچستان کی طالبات کی طرف سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو روایتی بلوچ شال پہنائی گئی۔ مریم نوازنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک ہی سال میں پانچ سال کے پراجیکٹ اور پروگرام شروع کرا دیئے ہیں۔ کینسر ٹیومر کو الٹرا ساؤنڈمشین سے 60منٹ میں ٹیومر فریز کرنے کا طریقہ کار متعارف کروارہے ہیں۔ بلوچستان کے طلبہ کو بھی ہونہار سکالر شپ ملیں گے اور لیپ ٹاپ سکیم میں شامل کیا جائے گا۔ ’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام صوبہ ہی نہیں بلکہ ملک کا سب سے بڑا صفائی ستھرائی کا پروگرام ہے۔ اپنے گھر کی طرح پورے صوبے کوچمکتا دھمکتا دیکھنا چاہتی ہوں۔ مریم نواز شریف گرین پنجاب''،ملک کی پہلی مکمل الیکٹرک بس سروس کا آج ریلوے سٹیشن تاگرین ٹاؤن آغاز ہورہا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف الیکٹروبس سروس کی پہلی مسافر بنیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف پنجاب یونیورسٹی سٹاپ سے الیکٹرو بس پر سوار ہوئیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے پہلی مکمل الیکٹرو بس سروس پر سپیشل پرسن کو خود وہیل چیئر پر الیکٹرو بس میں سواری میں مدد کی اورریمپ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شادیوں کی تقریبات میں ون ڈش کی خلاف ورزی کے واقعات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ صوبے بھر میں ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔ ون ڈش پرپابندی کا اطلاق فارم ہاؤسز اور پرائیویٹ پراپرٹی میں شادی کی تقریبات پر بھی ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انتظامیہ کو متعلقہ علاقوں میں ون ڈش کی پابندی کی کڑی مانیٹرنگ،جرمانے اور قواعد کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی استطاعت نہ رکھنے والے والدین پر مالی بوجھ بنتی ہے۔ عام آدمی کے لئے شادی کو بوجھ نہیں بننے دیں گے۔ مریم نواز شریف کا بارکھان میں بس سے اتار کر7 بے گناہ افراد کے قتل کی شدید مذمت کا اظہار ۔ واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔