ٹائٹینک کی ہیروئن کیٹ ونسلیٹ اب نئے روپ میں سامنے آئیں گی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
ٹائٹینک اسٹار کیٹ ونسلیٹ اب ہدایت کاری کے میدان میں بھی جوہر دکھائیں گی۔
کیٹ ونسلیٹ نے اپنے مداحوں کو خوش خبری سنائی ہے کہ وہ اپنی ایک فیچر فلم 'گڈبائے جون' کی ہدایتکاری بھی کریں گی۔
کیٹ ونسلیٹ کے بیٹے جو اینڈرس نے اس فلم کا اسکرپٹ لکھا ہے جب کہ یہ فلم نیٹ فلکس اور ورکنگ ٹائٹل فلمز کے تحت برطانیہ میں شوٹ کی جائے گی۔
فلم میں ٹونی کولٹ، جانی فلن، اینڈریا رائزبرگ، ٹموتھی اسپال، کیت ونسلیٹ اور ہیلیں مرین جیسے مشہور اداکار شامل ہوں گے۔
یہ فلم خونی رشتوں کے درمیان گھومتی ہیں جو ایک بکھرے ہوئے خاندان کا حصہ تھے اور والدین کے درمیان علیحدگی کے باعث جدا ہوچکے تھے۔
تاہم حادثاتی طور پر ان بہن بھائیوں کا گروپ مشکل حالات میں ایک دوسرے ملتے ہیں اور اس مشکل وقت سے انھیں آپس میں مل جل کر ایک ساتھ نکلنا پڑتا ہے۔
کیٹ ونسلیٹ اس فلم کی کامیابی کے لیے کافی پُرامید نظر آتی ہیں تاہم ابھی فلم ابتدائی مراحل میں ہے اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ کیٹ ونسلیٹ 16 فروری 2025 کو بی اے ایف ٹی اے فلم ایوارڈز میں شرکت کریں گی، جہاں انہیں 'لی' فلم کے لیے بہترین برطانوی فلم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
وہ اس فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں اور انھوں نے اس فلم میں فوٹو جرنلسٹ لی ملر کا کردار بھی ادا کیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اس فلم
پڑھیں:
ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا رد عمل سامنے آگیا
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا، ایرانی سرزمین پر 8 پاکستانی شہریوں کے بیدردی سے قتل کے پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے بیدردی سے قتل پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا، ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران میں ہمارا سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متعلقہ ایرانی حکام سے مستقل رابطے میں ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے افسوسناک واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ان کی میتوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔