عامر علی اعوان پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسلام آباد مقرر، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر عامر علی اعوان کو جنرل سیکرٹری اسلام آباد مقرر کر دیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز

نیویارک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امن و سلامتی، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار اور اس کیلئے پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (2025-2026) کے ایک غیر مستقل رکن کی حیثیت سے عالمی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا، نائب وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں عالمی امن مشن سمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کیلئے پاکستان کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اسحاق ڈار نے تنازع مقبوضہ کشمیر کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل پر زور دیا۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے مظالم کی بھی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، جس میں 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک قابل عمل اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہو جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

اسحاق ڈار نے افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا کہ اقوام متحدہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کی عالمی ادارے میں فعال شمولیت اور عالمی امن و سلامتی کے قیام کیلئے امن مشن میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: سرکاری ملازمین اور حکومت میں مذاکرات ناکام، پارلیمنٹ ہا ئو س کے سامنے دھرنے کا اعلان
  • ‎پی آئی اے کی براہ راست پیرس پروازیں دونوں ممالک کو مزید قریب لائیں گی، محمد عامر حیات
  • لیاری یونیورسٹی؛ ،ڈاکٹر حسین مہدی وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
  • رمضان المبارک کےلیے تعلیمی اداروں کے اوقات کار کیا ؟ نوٹیفکیشن جاری
  • ’پاکستان تمام افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنا چاہتا ہے‘
  • اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات
  • 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے سماعت کے لیے 26 فروری کی تاریخ مقرر کر دی
  • چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکرٹری کو تبدیل کر دیا گیا
  • چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکریٹری کو تبدیل کردیا گیا