Jang News:
2025-02-20@19:48:03 GMT

محمد سہیل نے تیز رفتار معاشی نمو کی مخالفت کردی

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

محمد سہیل نے تیز رفتار معاشی نمو کی مخالفت کردی

فوٹو: فائل

سینئر معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے تیز رفتار معاشی نمو کی مخالفت کردی اور کہا کہ ایسا نہ ہو کہ معاشی ترقی کی رفتار تیز ہو تو مہنگائی بھی بڑھ جائے۔

اینکرپرسن شاہ زیب خانزادہ کی میزبانی میں جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن ’پاکستان کےلیے کر ڈالو میں گفتگو کے دوران محمد سہیل نے کہا کہ اگر ہم نے تھوڑا سا بھی ایکسیلریٹر پر پیر رکھا تو درآمدات بڑھنے لگیں گی جو دو ماہ سے بڑھ بھی رہی ہیں۔‘

ٹاسک فورس نے تعمیراتی شعبے میں معاشی نمو تیز کرنے پر بات کی، عارف حبیب

معروف صنعت کار عارف حبیب نے کہا ہے کہ ٹاسک فورس نے پراپرٹی سیکٹر نہیں، بلکہ تعمیرات کے شعبے میں معاشی نمو تیز کرنے پر بات کی ہے، ہماری توجہ پلاٹوں کی خریداری بڑھانے پر نہیں۔

انہوں نے کہا، ’کوشش کرنی چاہیے کہ مہنگائی کو سنگل ڈجیٹ میں رکھ کر گروتھ کی جائے، ایسا نہ ہو کہ معاشی ترقی کی رفتار تیز ہو تو مہنگائی بھی بڑھ جائے۔‘

محمد سہیل نے مزید کہا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر عالمی معیارات سے اب بھی بہت کم ہیں، ہم ابھی 6 فیصد معاشی نمو کےلیے فٹ نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس کےلیے ہمیں بجلی سستی کرنی پڑے گی۔ اگلے 2، 4 سال ہم چار ساڑھے چار فیصد معاشی نمو حاصل کر سکتے ہیں۔

سینئر معاشی تجزیہ کار نے یہ بھی کہا کہ اگر زرمبادلہ کے ذخائر 25 ارب ہوگئے تو معاشی نمو 6 فیصد ہو سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: محمد سہیل نے کہا کہ

پڑھیں:

برآمدکنندگان کی جانب سے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم میں آئی ایم ایف کے ذریعے تبدیلیوں کی مخالفت

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم میں کسی قسم کی تبدیلی سے برآمدات کی نمو کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے اس لیے حکومت کو اس پر نظرثانی کرنے سے گریز کرنا چاہیے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرجاوید احمدنے ویلتھ پاک کو بتایا کہ کاروباری برادری متعدد مسائل کی وجہ سے جدوجہد کر رہی ہے انہوں نے وضاحت کی کہ برآمد کنندگان بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے لڑ رہے ہیں اب انہیں حکومت کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم پر نظرثانی کرنے جا رہی ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ سکیم برآمد کنندگان کے لیے ایک اہم معاون ہے جس سے انہیں تجارتی لاگت میں کمی اور منافع بخش رہنے میں مدد مل رہی ہے انہوں نے خبردار کیا کہ اسکیم میں تبدیلی سے ٹیکسٹائل کی برآمدات کو شدید دھچکا لگے گاموجودہ صورتحال میںاحمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے دباﺅکی وجہ سے برآمد کنندگان کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی ہے ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ایسے قدم اٹھانے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیممیں کسی قسم کی تبدیلی سے برآمد کنندگان اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ٹوٹ جائے گا.

ٹیکسٹائل ایکسپورٹر نے وضاحت کی کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم2021 میں ضروری پالیسی مداخلتوں کو گرین لائٹ کیا ہے اور درآمد شدہ خام مال کے لیے انشورنس گارنٹی کو بینک گارنٹی سے تبدیل کرنے کی منظوری دی ہے اس اقدام سے برآمد کنندگان پر مالی بوجھ بڑھے گا . انہوں نے کہا کہ حکومت درآمد شدہ خام مال کے استعمال کی مدت کو پانچ سال سے کم کر کے صرف نو ماہ کرنے جا رہی ہے جس سے خام مال کے استعمال کی مدت کو کم کرنے سے پوری چین میں خلل پڑے گا اس تبدیلی کا مطلب ہے کہ برآمد کنندگان کو اپنے سامان کو پروسیس کرنے اور برآمد کرنے کے لیے کم وقت ملے گاانہوں نے وضاحت کی کہ بڑے پیمانے پر برآمد کنندگان جو بلک آرڈرز سے نمٹتے ہیں وہ اس کی پابندی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں طویل پیداواری سائیکل کی ضرورت ہے اسی طرح انشورنس گارنٹی کو بینک گارنٹیوں سے بدلنے کے لیے خاطر خواہ ورکنگ کیپیٹل کی ضرورت ہوگی جس سے برآمد کنندگان کو ایک مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ انہیں لیکویڈیٹی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا.

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان آپریشنز میں سرمایہ کاری یا اپنے کاروبار کو بڑھانے کے قابل نہیں ہوں گے ٹیکسٹائل کا شعبہ پہلے ہی متعدد چیلنجوں سے نبرد آزما ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی منڈیوں میں مقابلہ کرنا مشکل ہے مجوزہ تبدیلیاں صورتحال کو مزید خراب کر دیں گی برآمد کنندہ محمد ارشد نے بتایا کہ پاکستان کو اپنی معیشت کو پٹڑی پر لانے اور نوجوانوں کے لیے ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اسکیم میں ردوبدل کرنا تباہی کا نسخہ ہے نئے قوانین کے تحت، برآمد کنندگان کو سیلز ٹیکس پہلے سے ادا کرنا ہوگا اور پھر رقم کی واپسی کے لیے درخواست دینا ہوگی یہ عمل ان کے لیے مالی مسائل پیدا کرے گا جس سے نقدی کے بہاﺅکے شدید مسائل پیدا ہوں گے انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان تبدیلیوں کے بعد زیادہ تر چھوٹے برآمد کنندگان یا کم مارجن پر کام کرنے والے تباہی کے دہانے پر پہنچ جائیں گے.


متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتیں ریگولیٹ کرنے کی تجویز کی مخالفت کردی
  • برآمدکنندگان کی جانب سے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم میں آئی ایم ایف کے ذریعے تبدیلیوں کی مخالفت
  • پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے: محمد اورنگزیب
  • شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شخص قتل، 2 ماہ میں تعداد 13 ہو گئی
  • پیپلزپارٹی کے رہنما نواب محمد یوسف تالپور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
  • کیا آپ نے آئینی ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیا،جسٹس جمال مندوخیل  کا لطیف کھوسہ سے استفسار
  • حیدر آباد:مختلف حادثات وواقعات میں3 افراد ہلاک
  • حادثات میں خاتون ،بچوں سمیت 7افراد جاں بحق
  • ایف بی آر کی کارروائی، مشہور برانڈز کی آؤٹ لیٹس سیل کردی گئیں
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار دوگنا کرنے کا فیصلہ، تمام محکموں کو جون تک پی سی ون مکمل کرنے کا ٹاسک