چیپمئنز ٹرافی کے پہلے میچ کیلیے قومی ٹیم نے کمر کس لی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
کراچی:
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی2025 کے پہلے میچ کیلیے قومی ٹیم نے کمر کس لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ کیلیے کراچی میں قومی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی۔ میگاایونٹ میں شریک 8 میں سے 4 ٹیمیں شہر قائد میں موجود ہیں، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں وارم اپ میچ کھیلاگیا۔
جنوبی افریقہ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے شام کو اوول گراؤنڈ پر پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اس موقع پر قومی کرکٹر نے بھرپور انداز میں مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا، جسمانی ورزشوں سے اغاز کرنے کے بعد فیلڈنگ کی پریکٹس کی گئی اور بعد میں نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ میں خامیوں کو درست کرتے ہوئے بہتری لانے کی کوشش کی گئی۔
تاہم قومی کپتان محمد رضوان اور اسپنر ابرار احمد نے آرام کو ترجیح دیتے ہوئے پریکٹس میں شرکت نہیں کی۔
دوسری جانب انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر حارث روف بتدریج بہتری کی جانب مائل ہیں اور انہوں نے اتوار کو ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھرپور انداز میں حصہ لیا۔
پیرکو نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ اور پاکستان شاہینز کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا، دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم میں بدھ کو ہونے والی افتتاحی تقریب کے حوالے سے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔
آئی سی سی حکام پی سی بی کے ذمہ دار ان کے ساتھ مل کر مختلف اقدامات میں مصروف ہیں، وی وی آئی پی کی حیثیت سے ریاستی مہمانوں کا درجہ پانے والی ٹیموں کے لیے سیکوریٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیم نے
پڑھیں:
چیمپیئن ٹرافی:ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے،اس لیے فوکس پہلے میچ پر ہے، روہیت شرما
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے اس لیے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پہلے میچ پر فوکس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے خواہشمند
دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما نے کہا کہ آئی سی سی کا ہر ایونٹ بہت اہم ہوتا ہے، آئی سی سی ٹورنامنٹس جیتنے کا سوچ کر میدان میں آتے ہیں، ابھی ہمارا فوکس پہلے میچ پر ہے کیوں کہ ایک میچ ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے۔
روہیت شرما نے کہا کہ کامیابی کے لیے 2 سے 2 کھلاڑیوں کا بڑا اسکور کرنا ضروری ہے، ہر گراؤنڈ کی اپنی کنڈیشن اور چیلنجز ہوتے ہیں، پہلے 4 کھلاڑیوں کا اسکور کرنا بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم: خود ساختہ سپر اسٹارز کی عبرت ناک ہار
انہوں نے کہا کہ دبئی کے ماحول میں خود کو ڈھالنے کوشش کر رہے ہیں، ہمارے لیے ہر میچ بہت اہم ہے، ایک میچ ہارنے سے ٹیم پر پریشر بڑھ جاتا ہے۔
یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارت 23 فروری کو مدمقابل ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پاکستان چیمپیئنز ٹرافی دبئی روہیت شرما کرکٹ