Jasarat News:
2025-02-20@20:22:11 GMT

بنگلادیش کی امن مشقوں میں شرکت سے بھارت پریشان

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

بنگلادیش کی امن مشقوں میں شرکت سے بھارت پریشان

کراچی: پاکستان میں حال ہی میں ہونے والی امن مشقوں میں بنگلادیش کی شرکت نے بھارت کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، ان مشقوں میں مختلف ممالک کی بحریہ نے حصہ لیا، مگر بنگلادیشی بحریہ کی شمولیت خاص طور پر توجہ کا مرکز بن گئی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق بنگلادیشی بحریہ کا جہاز “سامودرا جوئے” چٹاگانگ سے کراچی پہنچا تاکہ ان مشقوں میں حصہ لے سکے، اس جہاز پر 33 افسران سمیت 274 افراد کا عملہ موجود تھا، پاکستان میں قیام کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے جہاز کا دورہ کیا اور بنگلادیشی عملے سے ملاقات کی۔

بنگلادیشی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نظم الحسن نے “امن ڈائیلاگ” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں میں حصہ لینے والی اقوام کی کئی قدریں مشترک ہیں،  شراکت داری اور سیاسی عزم خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   یہ مشقیں نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر میری ٹائم سکیورٹی کو مستحکم کرنے کا ذریعہ بنیں گی، بحیرہ ہند خطے کی معیشت، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاست میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے میری ٹائم تعلقات میں بہتری کا امکان

بنگلادیشی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نظم الحسن نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ???? ہمیں میری ٹائم سکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہیے، انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے، مشترکہ بحری آپریشنز اور سکیورٹی تعاون کو فروغ دینا چاہیے،???? امن مشقوں کا مقصد محض فوجی مشقیں نہیں بلکہ مشترکہ بحری سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

بنگلادیشی بحریہ کی ماضی میں امن مشقوں میں شرکت

خیال رہےکہ  بنگلادیش کی بحریہ 2007، 2009 اور 2013 میں بھی امن مشقوں کا حصہ بن چکی ہے، مگر 12 سال کے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر ان مشقوں میں شرکت نے پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات میں نئے امکانات پیدا کیے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بنگلادیشی بحریہ

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی بحری افواج کی مشترکہ مشق افعی الساحل اختتام پذیر

راولپنڈی:

پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین مشترکہ مشق "افعی الساحل" کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔

 کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں بحری افواج کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا۔  

اس مشق کے دوران رائل سعودی بحریہ اور پاک بحریہ کی اسپیشل آپریشن فورسز کی ٹیموں نے مشترکہ تربیتی آپریشنز میں حصہ لیا، جن میں آر پی جی اور مشین گن فائرنگ، کلوز کوارٹرز کمبیٹ، پریکٹیکل ریپیلنگ، یرغمالیوں کی بازیابی، وی بی ایس ایس، ای او ڈی ڈرل، مشن پلاننگ اور ایریا کلیئرنس جیسے جدید طریقہ کار شامل تھے۔  

مشق "افعی الساحل" کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین ہم آہنگی اور حکمت عملی کی مہارت کو مزید بہتر بنانا تھا۔ یہ مشق میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی صلاحیتوں اور تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی:بنگلادیش کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست
  • چیمپئنز ٹرافی: شبمن گل کی سنچری، بھارت نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
  • بھارت اور بنگلادیش میچ میں چیمپئنز ٹرافی لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے پر آئی سی سی نے غلطی تسلیم کرلی
  • چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش کا بھارت کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف
  • چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئینز ٹرافی؛ بنگلادیش کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی کیسے ہوگی؟ گراؤنڈ میں فوجی مشقوں کی ویڈیوز
  • پاکستان اور سعودی بحری افواج کی مشترکہ مشق افعی الساحل اختتام پذیر
  • بھارت: ٹریفک سے پریشان طالبعلم بذریعہ پیرا گلائیڈنگ امتحانی مرکز پہنچ گیا